Activities

رندیپ ہودا اور لین لائشرام نے شادی کی تصدیق کردی

رندیپ ہودا اور لین لائشرام نے شادی کی تصدیق کردی

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا اور لِین لائشرام نے تصدیق کی ہے کہ وہ 29 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ رندیپ اور لین کا کہنا ہے کہ ان کی شادی اس ماہ امفال، منی پور میں ہوگی اور استقبالہ ممبئی میں ہوگا۔ رندیپ اور لِین نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مشترکہ اکاؤنٹ پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ وہ اپنی فیملی اور دوستوں کی دعاؤں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے انتہا خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری شادی کی تقریب 29 نومبر کو امفال منی پور میں ہوگی۔ میری کوم میں لِین اور سربجیت میں رندیپ کے ساتھی اداکار درشن کمار نے جوڑے کو مبارک باد دی جبکہ اہانا کمار نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 37 سالہ لِین ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات 2007 میں شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے کی۔ بھارتی ریاست منی پور سے تعلق رکھنے والی داکارہ 2014 میں فلم ’میری کوم‘ میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ بھی نظر آئی تھیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments