بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نے ریلیز کے بعد صرف 2 دن میں ڈومیسٹک باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کی فلم’اینیمل‘ نے ریلیز کے بعد صرف 2 دن میں ڈومیسٹک باکس آفس پر 113.12 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر کے شاہ رخ خان کی فلم’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے ریلیز کے بعد 2 دن میں باکس آفس پر 111.73 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم’اینیمل‘ 2 دن میں ڈومیسٹک باکس آفس پر 113.12 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرنے بعد بالی ووڈ کی دوسری کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 2 دن میں ڈومیسٹک باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے کا اعزاز شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے پاس ہے جس نے 2 دن میں 123 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا۔ واضح رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’اینیمل‘ میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا مرکزی کرداروں میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔
Source: social media
کیا شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کردی گئی تھی؟
مہ جبین سے شادی کمسن بیٹے کی خاطر کی، منور فاروقی
ستارے زمین پر کامیاب، عامر خان کو ’باکس آفس کا باپ‘ کا خطاب مل گیا
دلجیت معاملے پر وضاحت کو ضروری نہیں سمجھتا، نصیرالدین شاہ
گوری سپراٹ اور میں دل میں شادی شدہ ہیں: عامر خان
سمرتی ایرانی ایک بار پھر ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے ساتھ سکرین پر