Entertainment

ہرن تو کیا سلمان خان نے کبھی لال بیگ نہیں مارا: سلیم خان کا بشنوئی کمیونٹی کو کرارا جواب

ہرن تو کیا سلمان خان نے کبھی لال بیگ نہیں مارا: سلیم خان کا بشنوئی کمیونٹی کو کرارا جواب

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی جانی دشمن بشنوئی کمیونٹی کو معافی کے مطالبے پر ان کے والد سلیم خان نے کرار جواب دے دیا۔ سلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان جانوروں سے بہت پیار کرتے ہیں ہرن تو کیا انہوں نے کبھی لال بیگ تک نہیں مارا۔ اُنہوں نے کہا کہ سلمان کو جانوروں سے بہت پیار ہے انہوں نے ایک کتا پالا ہوا تھا، جب تک وہ زندہ تھا، اس کا بہت خیال رکھا جب وہ بیمار ہونے کے بعد مر گیا تو سلمان خان بہت روئے۔ سلیم خان نے کہا کہ سلمان مجھ سے کبھی جھوٹ نہیں بولتے، انہوں نے ہرن کو نہیں مارا، وہ کبھی کسی جانور کو نہیں مار سکتے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ سلمان نے ہرن کو مارا ہی نہیں تو معافی کیوں مانگیں، معافی مانگنے کا مطلب تو یہ ہوا کہ سلمان یہ تسلیم کر لیں کہ انہوں نے ہرن کو مارا ہے۔ واضح رہے کہ بشنوئی کمیونٹی نے دشمنی ختم کرنے کے لیے اداکار سلمان خان سے مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بشنوئی کمیونٹی کے صدر دیویندر بودیا نے کہا ہے کہ دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان کو جودھ پور میں بشنوئی برادری کے مندر جا کر معافی مانگنی ہو گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments