واشنگٹن: ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں وقفہ عوامی ردعمل کا نتیجہ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر چک شومر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ٹرمپ ٹیرف نے امریکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اور یہ افراتفری ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک کھیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سوچتے ہیں کہ وہ معیشت کے ساتھ ریڈ لائٹ، گرین لائٹ کھیل رہے ہیں، لیکن اس کے اثرات امریکی خاندانوں کے لیے بالکل حقیقی ہے۔ چک شومر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پورے امریکا میں اپنے ٹیرف کے حوالے سے بڑھتا درجہ حرارت محسوس کر رہے ہیں کہ وہ کتنے خراب ٹیرف ہیں، وہ ڈگمگا رہے ہیں اور پیچھے ہٹ رہے ہیں، ہم ہمت نہیں ہاریں گے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند ممالک کے لیے تجارتی ٹیرف میں 3 ماہ کے وقفہ اور چین کے لیے ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نے چین کے علاوہ دیگر ممالک پر اضافی ٹیرف 90 دن کے لیے روکنے کا حکم دیا ہے۔ یہ وقفہ صدر ٹرمپ نے جوابی ٹیرف نہ لگانے والے کچھ ملکوں کے لیے دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اضافی ٹیرف پر کچھ ممالک نے امریکا کے ساتھ بات چیت کی کوشش کی ہے، جو ممالک جوابی ٹیرف نہیں لگا رہے ان کے لیے وقفے کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھی 90 دن کے لیے اضافی ٹیرف سے ریلیف مل گیا ہے۔
Source: social media
اسرائیل کی مذہبی تعطیلات ، ہزاروں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس آئے
جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ پیدا نہیں کیا: امریکی صدر ٹرمپ
غزہ میں امدادی کارکنوں کا قتل، اسرائیلی فوج نے اپنی غلطی تسلیم کر لی
عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمت میں مزید کمی
دنیا میں پہلی مرتبہ ارب پتی افراد کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی
حاجی یا معتمر کے قیام کی مدت ختم ہونے پر روانگی کی عدم اطلاع پر 1 لاکھ ریال جرمانہ
امریکی فلائٹ میں چاقو سے حملہ، ہائی جیکر مسافر کے ہاتھوں گولی لگنے سے ہلاک
افغانستان میں اسلحہ چھوڑنا سنگین فوجی کوتاہی تھی، پاکستان کے خلاف استعمال بند ہو، امریکی عہدیدار
سیکریٹری خارجہ کی سطح پر مشاورت: بنگلہ دیش کا پاکستان سے 4.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ
یہ نہیں کہوں گا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کر دیا، اس کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے، ٹرمپ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ولادیمیر پوتن سے ملاقات
یو اے ای، شناختی کارڈ کی جگہ چہرے کی شناخت کا نظام متعارف
شرح سود میں کمی سے انکار، ٹرمپ امریکی مرکزی بینک کے چیئرمین کی برطرفی پر تُل گئے
اسرائیل کی مذہبی تعطیلات ، ہزاروں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس آئے