International

روسی صدر نے آزاد فلسطینی ریاست کو اسرائیل فلسطین مسئلے کا پائیدار حل قرار دیدیا

روسی صدر نے آزاد فلسطینی ریاست کو اسرائیل فلسطین مسئلے کا پائیدار حل قرار دیدیا

روسی صدر پیوٹن نے اسرائیل فلسطین مسئلے کا واحد اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کو قرار دے دیا۔ ماسکو میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں روسی صدر نے کہا کہ غزہ میں پُرامن لوگوں کی اموات جاری رہنا آج کا المیہ ہے۔ شیخ تمیم نے کہا اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر امن ناممکن ہے۔ دونوں رہنماؤں نے شام کو آزاد، خود مختار اور متحد ریاست بنانے کی مشترکا کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر روس اور قطر کے درمیان 2 ارب ڈالر سے زائد کے دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments