International

سیکریٹری خارجہ کی سطح پر مشاورت: بنگلہ دیش کا پاکستان سے 4.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ

سیکریٹری خارجہ کی سطح پر مشاورت: بنگلہ دیش کا پاکستان سے 4.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 برس کے وقفے کے بعد سیکریٹری خارجہ کی سطح کا مشاورتی اجلاس جعمرات کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہوا جس میں فریقین نے باہمی دلچسی کے امور پر بات چیت کی۔ اس ملاقات کے دوران بنگلہ دیش نے سنہ 1971 کے واقعات سے جڑے مسائل کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے کچھ مطالبات کیے ہیں۔ ڈھاکہ ٹربییون کے مطابق بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ ایم ڈی جاسم الدین نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنہ 1971 کے واقعات پر پاکستان سے ’عوامی معذرت‘ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بنگلہ دیش کے واجب الادا چار ارب 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ملک میں پھنسے ہوئے تین لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ سیکریٹری خارجہ ایم ڈی جاسم الدین نے کہا کہ ’ہمارے دوطرفہ تعلقات کے ٹھوس بنیادوں پر قیام کے لیے ان مسائل کا حل ہونا ضروری ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’انہوں (پاکستان) نے بات جیت جاری رکھنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ہمارا مقصد بنیادی ایشوز کو اجاگر کرنا ہے۔‘ ایم ڈی جاسم الدین نے یہ اعلان بھی کیا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا 27 اور 28 اپریل کو بنگلہ دیش کا دورہ متوقع ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments