Entertainment

ٹرمپ کی کامیابی کے بعد کئی ہالی ووڈ اداکاراؤں کا امریکا چھوڑنے کا ارادہ

ٹرمپ کی کامیابی کے بعد کئی ہالی ووڈ اداکاراؤں کا امریکا چھوڑنے کا ارادہ

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد کئی ہالی ووڈ اداکارائیں اور مشہور شخصیات امریکا چھوڑنے کا سوچنے لگیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ہالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے امریکا چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 40 سالہ امریکی اداکارہ امیریکا فریرا مبینہ طور پر ٹرمپ کی جیت کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ برطانیہ جانے پر غور کر رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امیریکا فریرا اپنے 2 چھوٹے بچوں کے لیے مزید امید افزا مستقبل چاہتی ہیں۔ امیریکا فریرا نے کملا ہیرس کی شکست پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 66 سالہ امریکی اداکارہ شیرن اسٹون بھی اٹلی جانے پر غور کر رہی ہیں۔ انہوں نے جولائی میں امریکا چھوڑنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اٹلی میں ایک گھر لینے پر غور کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 78 سالہ امریکی گلوکارہ اور اداکارہ چیر بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سابق صدر کی قیادت نے ان کی صحت پر شدید اثر ڈالا ہے۔ اداکارہ نے 2023ء میں ایک انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں واپس آنے کے امکان کے بارے میں کہا تھا کہ اگر ٹرمپ پھر صدر بن گئے تو اس بار میں ملک چھوڑ دوں گی۔ برطانوی اداکارہ صوفی ٹرنر بھی ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے بارے میں کہہ چکی ہیں کہ ایسا ہوا تو وہ اپنے آبائی ملک برطانیہ واپس لوٹ جائیں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ برطانوی نژاد امریکی اداکارہ منی ڈرائیور پہلے ہی امریکا سے جا چکی ہیں۔ انہوں نے جولائی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ جیت کے حوالے سے کہا تھا کہ حال ہی میں امریکی شہر لاس اینجلس میں تقریباً 3 دہائیوں تک رہنے کے بعد برطانیہ واپس آ گئی ہوں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

1 Comments

All comments

Avatar
Eric Jones Hi My name’s Eric and I just found your site akhbarmashriq.com Admin! It’s got a lot going for it, but here’s an idea to make it even MORE effective. Visit https://rushleadgeneration.com for a live demo now. Web Visitors Into Leads is a software widget that’s works on your site, ready to capture any visitor’s Name, Email address and Phone Number. It signals you the moment they let you know they’re interested – so that you can talk to that lead while they’re literally looking over your site. And once you’ve captured their phone number, with our new SMS Text With Lead feature, you can automatically start a text (SMS) conversation… and if they don’t take you up on your offer then, you can follow up with text messages for new offers, content links, even just how you doing? notes to build a relationship. Visit https://rushleadgeneration.com to discover what Web Visitors Into Leads can do for your business. The difference between contacting someone within 5 minutes versus a half-hour means you could be converting up to 100X more leads today! Eric PS: Studies show that 70% of a site’s visitors disappear and are gone forever after just a moment. Don’t keep losing them. Web Visitors Into Leads offers a FREE 14 days trial – and it even includes International Long Distance Calling. You have customers waiting to talk with you right now… don’t keep them waiting. Visit https://rushleadgeneration.com to try Web Visitors Into Leads now. If you'd like to unsubscribe visit https://rushleadgeneration.com/unsubscribe.aspx?d=akhbarmashriq.com