واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو ’انتہائی مفید‘ قرار دیا اور اعلان کیا کہ دونوں رہنما کینیڈین انتخابات کے بعد ملاقات کریں گے۔ کینیڈین وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر لکھا کہ ’یہ ایک انتہائی مفید گفتگو تھی، ہم بہت سے معاملات پر متفق ہیں اور کینیڈا کے آئندہ انتخابات کے فوراً بعد ملاقات کریں گے تاکہ سیاست، تجارت اور دیگر اہم امور پر کام کیا جاسکے‘۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت ’امریکا اور کینیڈا دونوں کے لیے بہترین ثابت ہوگی‘۔ دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی یا ان کے دفتر کی جانب سے ابھی تک اس کال پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک روز قبل ہی کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے کینیڈا کی معیشت کا امریکا پر انحصار کم کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ کینیڈین وزیر اعظم نے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ ہماری معیشتوں کے مضبوط انضمام، سخت سکیورٹی اور فوجی تعاون پر مبنی تعلقات ختم ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکا اور کینیڈا طویل عرصے سے قریبی اتحادی اور تجارتی شراکت دار رہے ہیں تاہم حالیہ مہینوں میں ان ممالک کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹیرف کے اعلانات اور کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے سے متعلق بیانات سمجھے جا رہے ہیں، ٹرمپ کی جانب سے 2 اپریل کو ممکنہ ٹیرف کا اعلان بھی متوقع ہے۔
Source: social Media
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کیا گیا
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بین الاقوامی عدالت کے رکن ممالک سے نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ
میانمارمیں زلزلےسے اموات 2700 سے تجاوز کرگئیں
غزہ: غذائی بحران میں فلسطینی بچے نے اپنا کھانا بھوکی بلیوں کو دیدیا
اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے نیتن یاہو کی حکومت سے مستعفی
رفح کے بعد ۔۔ شمالی غزہ کے علاقے کو بھی خالی کرنے کے اسرائیلی احکامات جاری
حملہ ہوا تو جوہری ہتھیار کا حصول مجبوری ہوگی، علی لاریجانی
پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دیاجاچکا، ایران کو نیوکلیئر پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا: امریکا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد روس کا بیان: ’ہم اب بھی امریکہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں‘
متحدہ عرب امارات؛ یہودی عالم کے قتل کے ملزمان کو پھانسی اور عمر قید