International

متحدہ عرب امارات؛ یہودی عالم کے قتل کے ملزمان کو پھانسی اور عمر قید

متحدہ عرب امارات؛ یہودی عالم کے قتل کے ملزمان کو پھانسی اور عمر قید

متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی شہری زوی کوگان کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے جرم میں 3 افراد کو پھانسی اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قتل کیے جانے والے اسرائیلی شہری ابوظہبی میں ایک گروسری اسٹور چلاتے تھے۔ قتل کیے جانے والے میلودوی نژاد اسرائیلی شہری اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ یہودی کمیونیٹی چاباد کے متحرک رکن بھی تھے۔ زوی کوگان کو نومبر 2024 میں اغوا کرکے قتل کیا گا تھا جس کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ مرکزی ملزمان 28 سالہ اولیمپی توہرووچ، 33 سالہ عزیزبیک کمیلووچ اور 28 سالہ محمود جان عبدالرحیم کا تعلق ازبکستان سے تھا۔ اعتراف جرم اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں عدالت نے تین ملزمان کو موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرلیے ہیں جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات بھی استوار ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کے غزہ پر اکتوبر 2023 سے جاری جارحیت کے باعث دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments