امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ بہت جلد ممکن ہے اور اس پر عائد ٹیرف کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین پر عائد 145 فیصد درآمدی ٹیرف کو کم کیا جائے گا۔ تاہم، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ کمی کتنی ہو گی۔ امریکی صدر نے کہاکہ چین کےساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جا رہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ ٹرمپ کے اس بیان سے پہلے امریکی وزیر خزانہ، اسکاٹ بیسنٹ نے ایک نجی تقریب میں کہا تھا کہ چین کے ساتھ جاری ٹیرف تنازعہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا اور دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا اور چین کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا ابھی آغاز نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ امریکا نے چینی مصنوعات پر 145 فیصد تک کے ٹیرف عائد کیے ہیں جبکہ چین نے جواباً امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف لگا رکھے ہیں۔
Source: social Media
میسور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست کمی سے کسان پریشان
راجستھان:گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں تین نوجوانوں کی پٹائی، پک اپ گاڑی کو آگ لگا ئی
جھارکھنڈ میں 10 لاکھ روپے کے انعام کے ساتھ سرکردہ نکسل لیڈر مارا گیا، مزید 24 نے ہتھیار ڈالے
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کیا سندور کا اپمان! پہلگام بیواﺅں کو کہا بزدل
آپریشن سندور اور کرنل صوفیہ قریشی کو مدارس کے نصاب میں شامل کرنے کا اعلان
فکر نہ کرو، سب کچھ معمول پر آ جائے گا: راہل گاندھی کا پونچھ میں بچوں سے مکالمہ
پی ایم مودی نے ٹرمپ سے بات کی، کہا- ہندستان دہشت گردی کے خلاف پوری طرح کمربستہ، ٹرمپ کو ہندستان آنے کی دعوت
ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی، فعال مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی کم
خوفناک طیارہ حادثہ کے بعد احمد آباد سے لندن جا رہی ایئر انڈیا کی پہلی فلائٹ رَد، پرواز سے عین قبل آئی خرابی
اسرائیل۔ ایران کشیدگی کے باعث مارکیٹ گر گئی
بدایوں:شوہر نے بیوی کو عاشق کے ساتھ بھیجا
'ٹھگ لائف' پر پابندی سے سپریم کورٹ ناراض، کرناٹک حکومت سے 24 گھنٹے میں جواب طلب
متحدہ عرب امارات کے تاجر نے طیارہ حادثے میں جاں بحق میڈیکل طلباء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیئے
بلند شہر میں کار میں آگ لگنے سے زندہ جل کر 5 افراد کی موت، آگرہ میں پک اَپ نے راہگیروں کو کچلا، 4 کی موت