International

ٹرمپ کے ساتھ اختلاف .... ایلون مسک ایک دن میں 34 ارب ڈالر سے ہاتھ دھو بیٹھے

ٹرمپ کے ساتھ اختلاف .... ایلون مسک ایک دن میں 34 ارب ڈالر سے ہاتھ دھو بیٹھے

گزشتہ سال صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد مسک کی دولت تقریباً 500 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی، اور دونوں کی قربت کو "سنہری دن" قرار دیا جا رہا تھا، لیکن حالیہ اختلاف اور باہمی الزام تراشی کے بعد جمعرات کو "ٹیسلا" کمپنی کے حصص گرنے سے صرف ایک دن میں مسک کی دولت میں 34 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ العربیہ بزنس کے مطابق، جمعرات کے روز الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے حصص میں 14 فی صد کی کمی آئی، جو ڈیڑھ ماہ کے دوران کمپنی کا سب سے بڑا نقصان تھا۔ بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، ایلون مسک اب بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور ان کی موجودہ دولت 335 ارب ڈالر ہے۔ تاہم ایک دن میں 34 ارب ڈالر کی کمی تاریخ میں دوسری سب سے بڑی یومیہ کمی ہے، جو اس سے پہلے نومبر 2021 میں کمپنی کی خراب کارکردگی کے نتیجے میں دیکھی گئی تھی۔ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ صدر کے ساتھ تنازع سے ٹرمپ کے حامی ممکنہ صارفین خوف زدہ ہو سکتے ہیں، اور ٹیسلا کی فروخت پر اس کا منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایلون مسک کی سیاسی مداخلت پر پہلے ہی تنقید کی جا رہی ہے۔ مزید برآں، یہ اندیشہ بھی ہے کہ وائٹ ہاؤس کی طرف سے مسک کی کمپنیوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ جمعرات کو ٹرمپ نے مسک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا "ہمارے بجٹ سے اربوں ڈالر بچانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایلون مسک کو دی جانے والی سرکاری مراعات اور معاہدے ختم کر دیے جائیں۔ میں حیران ہوں کہ بائیڈن نے ابھی تک یہ کام کیوں نہیں کیا۔" ہسپانوی اخبار "ایل پائس" نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ ٹیسلا کے پاس امریکی حکومت کے ساتھ کوئی بڑا معاہدہ نہیں ہے، لیکن کمپنی کو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں پر دی جانے والی مراعات حاصل ہیں، جو اب خطرے میں ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے متعارف کردہ ٹیکس قانون میں ان پر نظرثانی کی جا سکتی ہے، جسے خود ایلون مسک نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ادھر ایلون مسک کی خلائی کمپنی "اسپیس ایکس"، جو وفاقی معاہدوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھاتی ہے، اب براہ راست خطرے میں ہے۔ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد، مسک نے اعلان کیا کہ کمپنی خلائی گاڑی "ڈریگن" کو مرحلہ وار ختم کرنا شروع کر دے گی، حالاں کہ یہی خلائی گاڑی امریکی خلائی ادارے کے لیے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک سامان اور خلا باز پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments