International

بی سی سی آئی نے ہندستانی ٹیم کے 2 ٹیسٹ میچوں کی جگہ کر دی تبدیل

بی سی سی آئی نے ہندستانی ٹیم کے 2 ٹیسٹ میچوں کی جگہ کر دی تبدیل

بی سی سی آئی نے 9 جون کو ٹیم انڈیا کے 2 ٹیسٹ میچوں کے مقامات میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی ہندستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی ون ڈے سیریز کے 3 میچوں کے مقامات کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے نئے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 2 اکتوبر 2025 سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہو رہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ اب کولکاتا کی جگہ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے خلاف 14 نومبر سے شروع ہو رہی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ دہلی کے بجائے کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ہندوستان خواتین کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اب چنئی میں نہیں ہوں گے۔ اس سیریز کے 2 مقابلے اب نیو چنڈی گڑھ کے نیو پی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ آخری ون ڈے میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں فی الحال کام چل رہا ہے جس کی وجہ یہ ون ڈے سیریز اب وہاں نہیں ہوگی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments