ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹوسمٹ سے خطاب میں ایران پر حملے کو ہیروشیما ناگاساکی سے تشبیہ دیدی، دعویٰ کیا ایران پرامریکی حملے جنگ ختم کرنے کیلئے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹوسمٹ کے موقع پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہیروشیما و ناگاساکی کے بعد جنگ رکی، ویسا ہی ایران کے ساتھ ہوا، ایران پر امریکی حملے نے بڑے تصادم کو روکا، نیٹو اتحادیوں کو بہترین کانفرنس پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کے بہترین حملوں میں ایران کے ایٹمی تنصیبات کو تباہ کیاگیا، ایران کے ایٹمی تنصیبات کو مکمل تباہ کردیا گیا ہے، ایرانی وزیرخارجہ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ جوہری تنصیبات کو بڑا نقصان پہنچا۔ انھوں نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے نیویارک ٹائمز جیسے اخبار اور سی این این پر جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں، نیویارک ٹائمز اورسی این این کو کوئی آج کل پوچھتا ہی نہیں، سی این این کی فیک نیوز کوئی نہیں دیکھتا، سی این این فیک نیوز سے اپنا اور دوسروں کا وقت برباد کرتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپریشن میں آبدوزیں بھی موجود تھیں، امریکی آبدوز نے چارسو کلومیٹردور سے ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا، امریکی سب میرین سے ایرانی جوہری تنصیبات پر 30میزائل داغے گئے تھے، تمام 30میزائل فردو جوہری تنصیبات میں درست نشانے پر لگے۔ امریکی صدر نے کہا کہ یقین ہے فردو جوہری تنصیب میں سب کچھ ختم ہوچکا ہے، نیوریارک ٹائمز اپنی خبروں میں بری طرح ناکام ہوا ہے، ایران جوہری ہتھیارحاصل نہیں کرسکتا، فیک نیوز پھیلانے والوں کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری میڈیا کی ساکھ اب 16فیصد بچی ہے، ہمیں فخر ہے کہ اس فیک نیوز اور میڈیا کو بےنقاب کیا، فیک نیوز میڈیا امریکی حملوں پر سوال اٹھا رہی ہے، سب کو پتا ہونا چاہیے ہمارے پاس دنیا کے بہترین ہتھیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مارکو روبیو کو آج کل وزیرخارجہ کے بجائے وزیرجنگ تصور کرنے لگے ہیں، میراخیال ہے ایران اسرائیل اب جنگ نہیں لڑینگے کیونکہ دونوں تھک چکے تھے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے شاید جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی، اسرائیل نے 52طیارے اڑائے حملہ کرنے کیلئےجن کو ہم نے واپس بھجوایا، میرے خیال میں جنگ اس وقت ختم ہوگئی تھی جب ہم نےحملہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پائلٹس کی تعریف ہونی چاہیے لیکن فیک نیوزغلط باتیں کررہا ہے، امریکی تاریخ کا بہترین آپریشن کیا گیا، ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو رکوایا۔ امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام اور دنیا کے تحفظ کےلیے اقدامات کیے، ایران کیساتھ کسی بھی معاہدے سے متعلق مارکو روبیو بہتر بتاسکتے ہیں۔
Source: social media
ایرانی جوہری پروگرام صرف دو ماہ مؤخر ہوا ہے ... رپورٹ
لبنان کی تعمیرِ نو: عالمی بینک کا 250 ملین ڈالر دینے کا اعلان
نیویارک کے میئر کے لیے پہلے انڈین نژاد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کون ہیں؟
امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات اگلے ہفتے مکمل ہوں گے: پاکستان
کیرون پولارڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں سنگ میل عبور کرلیا
پوتین کے ساتھ ملاقات شان دار رہی : ایرانی وزیر خارجہ نے شکوک دور کر دیے
لبنان کی تعمیرِ نو: عالمی بینک کا 250 ملین ڈالر دینے کا اعلان
غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی فریقوں کے ساتھ رابطے تیز ہو گئے ہیں : حماس
ایران اسرائیل جنگ بندی کے پس پردہ حقائق .… واشنگٹن کی شرائط تہران کو کس نے پہنچائیں ؟
ایرانی تنصیبات پر امریکی بمباری، بی-2 طیاروں نے 37 گھنٹے فضاء میں گزارے