نیٹو کے رکن ممالک نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ 2035ء تک اپنا سالانہ دفاعی بجٹ مجموعی قومی پیداوار کا پانچ فیصد تک بڑھائیں گے۔ دی ہیگ میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ رکن ممالک نے اجتماعی دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کسی ایک رکن پر حملہ سب پر حملہ تصور کیا جائے گا"۔ اعلامیے کے مطابق مجموعی پانچ فیصد میں سے کم از کم 3.5 فیصد دفاعی ضروریات کے لیے جبکہ 1.5 فیصد سکیورٹی سے متعلقہ اخراجات پر خرچ کیا جائے گا، جن میں اہم تنصیبات کا تحفظ اور دفاعی صنعت کی مضبوطی شامل ہے۔ نیٹو رہنماؤں نے کہا کہ یہ اقدامات بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہیں، جن میں خصوصاً "یورپی و بحر اوقیانوسی سکیورٹی کے لیے روس کا طویل المدتی خطرہ" اور "دہشت گردی کے جاری خطرات" شامل ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر نیٹو اجلاس کو "نمایاں کامیابی" قرار دیتے ہوئے اتحاد کی مشترکہ دفاعی پالیسی کی حمایت کا اعلان کیا۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے بھی ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "اگر ٹرمپ نہ ہوتے تو نیٹو ممالک دفاعی اخراجات پانچ فیصد تک نہ بڑھاتے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہ دینے کے مؤقف پر قائم ہے اور انہوں نے یوکرین کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو یوکرین کے پرامن راستے میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ ادھر روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری مدویدوف نے یورپی یونین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "برسلز اب روس کا حقیقی دشمن ہے اور یورپی یونین جس شکل میں سامنے آ رہی ہے، وہ نیٹو جتنا ہی خطرناک ہے"۔ مدویدوف نے اپنے ٹیلیگرام پیغام میں کہاکہ "برسلز آج روس کا حقیقی دشمن ہے اور اپنی موجودہ شکل میں یورپی یونین کا خطرہ نیٹو سے کم نہیں"۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرینی صدر فلودیمیر زیلینسکی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کییف کے ساتھ یورپی یونین میں شمولیت کے مذاکرات جلد شروع کرے۔ یہ مطالبہ نیٹو سربراہی اجلاس کے پہلے دن کے اختتام پر سامنے آیا۔
Source: social media
ایرانی جوہری پروگرام صرف دو ماہ مؤخر ہوا ہے ... رپورٹ
لبنان کی تعمیرِ نو: عالمی بینک کا 250 ملین ڈالر دینے کا اعلان
نیویارک کے میئر کے لیے پہلے انڈین نژاد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کون ہیں؟
امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات اگلے ہفتے مکمل ہوں گے: پاکستان
کیرون پولارڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں سنگ میل عبور کرلیا
پوتین کے ساتھ ملاقات شان دار رہی : ایرانی وزیر خارجہ نے شکوک دور کر دیے
لبنان کی تعمیرِ نو: عالمی بینک کا 250 ملین ڈالر دینے کا اعلان
غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی فریقوں کے ساتھ رابطے تیز ہو گئے ہیں : حماس
ایران اسرائیل جنگ بندی کے پس پردہ حقائق .… واشنگٹن کی شرائط تہران کو کس نے پہنچائیں ؟
ایرانی تنصیبات پر امریکی بمباری، بی-2 طیاروں نے 37 گھنٹے فضاء میں گزارے