International

کیرون پولارڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں سنگ میل عبور کرلیا

کیرون پولارڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں سنگ میل عبور کرلیا

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ 700 ٹی 20 مچیز کھیلنے والے تاریخ کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں اور ان کا نام ریکارڈ بک میں درج کرلیا گیا ہے۔ سان فرانسسکو یونیکورنز کے خلاف میجر لیگ کرکٹ میچ میں ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرتے ہوئے پولارڈ نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ 37 سالہ کھلاڑی نے آل راؤنڈر کارکردگی دکھاتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں اور 16 گیندوں پر 34 رنز بھی بنائے۔ پولارڈ کی اننگز کے باوجود ایم آئی نیویارک کو شکست ہوئی، سان فرانسسکو کے 246 رنز کے جواب میں ایم آئی کی ٹیم 47 رنز سے ہارک گئی۔ تاہم پولارڈ نے شاندار ٹی 20 کیریئر میں 13668 رنز اور 328 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ فہرست میں ویسٹ انڈیز کے دیوین براوو 582 میچز کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان کے شعیب ملک 557 میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آندرے رسل نے 556 اور ویسٹ انڈیز کے ہی سنیل نارائن نے 551 میچز کھیلے ہیں۔ کیرون پولارڈ نے تقریبا ایک دہائی تک آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کی اور اب امریکا میں ایم آئی نیویارک فرنچائز میں نکولس پوران کی قیادت میں کھیل رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments