عالمی بینک نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے لبنان کی تعمیرِ نو اور بحالی کے لیے 250 ملین ڈالر کے منصوبے کی منظوری دی ہے جو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گذشتہ سال کی تباہ کن جنگ سے متأثر ہوا۔ بینک نے پہلے تخمینہ لگایا تھا کہ تعمیرِ نو اور بحالی پر تقریباً 11 بلین ڈالر کے اخراجات ہوں گے۔ بینک نے ایک بیان میں کہا، "عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے کل لبنان کو 250 ملین امریکی ڈالر اعانت کی منظوری دی ہے تاکہ تباہ شدہ اہم عوامی انفراسٹرکچر اور زندگی کے لیے ضروری خدمات کی فوری مرمت و تعمیرِ نو اور تنازعات سے متأثرہ علاقوں میں ملبے کے پائیدار انتظام میں مدد کی جائے۔" عالمی بینک کے شعبہ ترقئ شرقِ اوسط کے ڈویژن ڈائریکٹر ژاں کرسٹوف کیریٹ نے کہا، "لبنان کی تعمیرِ نو کی بڑی ضروریات کے پیشِ نظر یہ منصوبہ ایک بلین ڈالر کے توسیع پذیر فریم ورک کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے جس کے لیے عالمی بینک ابتدائی 250 ملین کا تعاون کرے گا۔" لبنانی وزیرِ اعظم نواف سلام نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس منصوبے کو "جنگ سے متأثرہ علاقوں میں اہم بنیادی ڈھانچے اور ضروری خدمات کو پہنچنے والے نقصان کی تعمیرِ نو میں ایک اہم قدم" قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "یہ تعاون ریاست کی زیرِ قیادت لائحہ عمل کے اندر بحالی کی کوششوں کو تقویت دیتا ہے اور انتہائی ضروری اضافی مالی اعانت کے اثرات بڑھاتا ہے۔" لبنان کی حکومت کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک تعمیرِ نو ہے اور بیروت جنگ کے بعد بحالی کے لیے غیر ملکی مالی امداد کی تلاش میں ہے۔
Source: social media
ایرانی جوہری پروگرام صرف دو ماہ مؤخر ہوا ہے ... رپورٹ
لبنان کی تعمیرِ نو: عالمی بینک کا 250 ملین ڈالر دینے کا اعلان
نیویارک کے میئر کے لیے پہلے انڈین نژاد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کون ہیں؟
امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات اگلے ہفتے مکمل ہوں گے: پاکستان
کیرون پولارڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں سنگ میل عبور کرلیا
پوتین کے ساتھ ملاقات شان دار رہی : ایرانی وزیر خارجہ نے شکوک دور کر دیے
لبنان کی تعمیرِ نو: عالمی بینک کا 250 ملین ڈالر دینے کا اعلان
غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی فریقوں کے ساتھ رابطے تیز ہو گئے ہیں : حماس
ایران اسرائیل جنگ بندی کے پس پردہ حقائق .… واشنگٹن کی شرائط تہران کو کس نے پہنچائیں ؟
ایرانی تنصیبات پر امریکی بمباری، بی-2 طیاروں نے 37 گھنٹے فضاء میں گزارے