امریکی شہر نیو یارک کے میئر کے انتخاب کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کی پرائمری ریس میں 33 سالہ مسلمان سیاستدان ظہران ممدانی نے سابق گورنر اینڈریو کومو کو حیران کن طور پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نیویارک کے 67 سالہ سابق گورنر اینڈریو کومو نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے میئر کے لیے پرائمری ریس جیتنے پر ظہران ممدانی کو مبارکباد کا فون کیا ہے۔ انڈین نژاد امریکی شہری ظہران ممدانی جب ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری الیکشن کی دوڑ میں شامل ہوئے تو وہ ووٹرز کے لیے ایک اجنبی چہرہ تھے جنہوں نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو مسترد کرنے کا وعدہ کیا۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق 44 فیصد ووٹرز نے ڈیموکریٹ امیدوار ظہران ممدانی کا انتخاب کیا جبکہ 36 فیصد کی پہلی چوائس سابق گورنر ینڈریو کومو تھے جبکہ 11 فیصد نے بریڈ لینڈر کا انتخاب کیا ہے۔ میئر کی دوڑ میں شامل دیگر نو ڈیموکریٹ امیدوار ظہران ممدانی سے کہیں زیادہ پیچھے تھے۔ اس جیت کے بعد ظہران ممدانی نومبر میں ہونے والے نیویارک کے میئر کے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کے باقاعدہ امیدوار ہوں گے۔ ظہران ممدانی نے جیتنے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا ’آج۔۔ شہر کے لیے ایک ایسے وژن کے ساتھ جو نیویارک کا ہر رہائشی افورڈ کر سکے، ہم جیت گئے ہیں۔‘ انہوں نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے نیویارک کو ڈیموکریٹ پارٹی کے لیے ایک ماڈل شہر بنانے کا وعدہ کیا۔ اگرچہ آئندہ ہفتے تک حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جائے گا تاہم غیرسرکاری نتائج کے تحت دیگر امیدواروں نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔
Source: social media
ایرانی جوہری پروگرام صرف دو ماہ مؤخر ہوا ہے ... رپورٹ
لبنان کی تعمیرِ نو: عالمی بینک کا 250 ملین ڈالر دینے کا اعلان
نیویارک کے میئر کے لیے پہلے انڈین نژاد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کون ہیں؟
امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات اگلے ہفتے مکمل ہوں گے: پاکستان
کیرون پولارڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں سنگ میل عبور کرلیا
پوتین کے ساتھ ملاقات شان دار رہی : ایرانی وزیر خارجہ نے شکوک دور کر دیے
لبنان کی تعمیرِ نو: عالمی بینک کا 250 ملین ڈالر دینے کا اعلان
غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی فریقوں کے ساتھ رابطے تیز ہو گئے ہیں : حماس
ایران اسرائیل جنگ بندی کے پس پردہ حقائق .… واشنگٹن کی شرائط تہران کو کس نے پہنچائیں ؟
ایرانی تنصیبات پر امریکی بمباری، بی-2 طیاروں نے 37 گھنٹے فضاء میں گزارے