International

پوتین کے ساتھ ملاقات شان دار رہی : ایرانی وزیر خارجہ نے شکوک دور کر دیے

پوتین کے ساتھ ملاقات شان دار رہی : ایرانی وزیر خارجہ نے شکوک دور کر دیے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس تاثر کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران اپنے روسی حلیف سے ناراض ہے۔ آج بدھ کے روز انھوں نے زور دے کر کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات "بہت شان دار" ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پوتین سے 23 جون کو ہونے والی ملاقات "نہایت عمدہ" رہی۔ یہ بات روسی خبر رساں ادارے "ٹاس" نے بتائی۔ عراقچی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماسکو نے اسرائیلی اور امریکی حملوں کے حوالے سے مضبوط اور واضح موقف اختیار کیا ہے۔ یہ موقف اس وقت سامنے آیا جب رواں ہفتے کے آغاز میں بعض ایرانی ذرائع نے بتایا کہ تہران روسی حمایت سے خوش نہیں ہے۔ روئٹرز کے مطابق، ایران کو اپنے قریبی اتحادیوں، خصوصاً روس اور چین سے، صرف زبانی حمایت ملی، حالانکہ ایران نے گزشتہ برسوں کے دوران پردے کے پیچھے روس کا بھرپور ساتھ دیا تھا، اور یوکرین جنگ میں اسے گولہ بارود، توپ خانے کے گولے اور ہزاروں ڈرون فراہم کیے تھے۔ دوسری طرف کریملن نے منگل کے روز ان تنقیدوں کو مسترد کر دیا کہ روس نے ایران کی کافی مدد نہیں کی۔ کریملن کے ترجمان دمتری بیسکوف نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی حملوں کی "واضح مذمت" کر چکا ہے، اور بعض حلقے روس اور ایران کے درمیان شراکت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیسکوف نے یہ بات ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔ سوال میں روس کے ایران سے رویے اور پچھلے سال شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے وقت روسی رویے کا موازنہ کیا گیا تھا۔ اس وقت ماسکو نے اپنے حلیف شامی صدر کو اقتدار میں رکھنے کے لیے نہ فوج بھیجی اور نہ اضافی فضائی مدد فراہم کی تھی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ روس نے پہلے ہی ایران کی حمایت میں واضح موقف اپنایا ہے، اور ایرانی وزیر خارجہ نے پیر کو صدر پوتین سے ملاقات کے دوران اس موقف کو سراہا۔ ولادی میر پوتین نے بھی دو روز قبل ایران میں جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو "بے بنیاد" قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ ان کا ملک ایران کے عوام کی مدد کے لیے بھرپور کوشش کرے گا، اگرچہ انھوں نے کسی عملی اقدام کی تفصیل نہیں دی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments