امریکہ اور چین کے درمیان جاری ’ٹریڈ وار‘ (تجارتی جنگ) تھمنے کا کوئی آثار نظر نہیں آ رہا ہے۔ کچھ روز قبل ٹرمپ نے چین پر 104 فیصد جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے جواب میں چین نے اعلان کیا کہ وہ جمعرات (9 اپریل) سے امریکی اشیاء پر 84 فیصد ٹیرف لگائے گا جو پہلے سے اعلان کردہ 34 فیصد سے کافی زیادہ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ کئی ممالک پر لگائے گئے ’ریسپروکل ٹیرف‘ بدھ (8 اپریل) سے نافذ ہو گیا ہے۔ ان میں چینی اشیاء پر عائد کردہ خطیر ٹیکس بھی شامل ہے، جس کی وجہ سے عالمی تجارتی جنگ میں کافی اضافہ ہو گیا ہے۔ بدھ کو چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) سے کہا کہ صورتحال خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ چین پر امریکی ٹیرف عالمی تجارتی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ چین نے کہا کہ ’’متاثرہ ممبران میں سے ایک کے طور پر چین اس لاپرواہ اقدام پر شدید تشویش اور مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ ریسپروکل ٹیرف تجارتی عدم توازن کا حل نہیں ہے اور نہ کبھی ہوگا۔ اس کے بجائے، ان کے الٹے اثر ہوں گے، جس سے امریکہ کو ہی نقصان ہوگا۔‘‘ ایک پریس کانفرنس کے دوران وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولینا لیویٹ نے چین کے ذریعہ امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کو ایک غلطی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’چین کے ذریعہ جوابی کارروائی کرنا ایک غلطی تھی۔ جب امریکہ پر حملہ ہوتا ہے تو وہ اور بھی زور دار طریقے سے جوابی وار کرتا ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ 2 اپریل کو ٹرمپ نے چین پر 34 فیصد ٹیرف لگا دیا تھا، جس کے بعد امریکہ میں چینی درآمدات پر ٹیرف کی شرح بڑھ کر 54 فیصد ہو گئی تھی۔ پھر 50 فیصد اضافی ٹیرف کے بعد چین پر امریکہ کے ذریعہ لگایا گیا کل ٹیرف 104 فیصد ہو گیا۔ اس کے جواب میں ہی چین نے 84 فیص ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔
Source: Social Media
اسرائیل کی مذہبی تعطیلات ، ہزاروں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس آئے
جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ پیدا نہیں کیا: امریکی صدر ٹرمپ
غزہ میں امدادی کارکنوں کا قتل، اسرائیلی فوج نے اپنی غلطی تسلیم کر لی
عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمت میں مزید کمی
دنیا میں پہلی مرتبہ ارب پتی افراد کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی
حاجی یا معتمر کے قیام کی مدت ختم ہونے پر روانگی کی عدم اطلاع پر 1 لاکھ ریال جرمانہ
امریکی فلائٹ میں چاقو سے حملہ، ہائی جیکر مسافر کے ہاتھوں گولی لگنے سے ہلاک
افغانستان میں اسلحہ چھوڑنا سنگین فوجی کوتاہی تھی، پاکستان کے خلاف استعمال بند ہو، امریکی عہدیدار
سیکریٹری خارجہ کی سطح پر مشاورت: بنگلہ دیش کا پاکستان سے 4.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ
یہ نہیں کہوں گا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کر دیا، اس کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے، ٹرمپ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ولادیمیر پوتن سے ملاقات
یو اے ای، شناختی کارڈ کی جگہ چہرے کی شناخت کا نظام متعارف
شرح سود میں کمی سے انکار، ٹرمپ امریکی مرکزی بینک کے چیئرمین کی برطرفی پر تُل گئے
اسرائیل کی مذہبی تعطیلات ، ہزاروں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس آئے