Activities

رحمانی 30 کے طلبہ ارسلان ملک ترکی اسکالرشپ پروگرام کے لئے منتخب: اس عظیم کامیابی پر حضرت امیر شریعت نےطلبہ کو مبارک باد پیش کی

رحمانی 30 کے طلبہ ارسلان ملک ترکی اسکالرشپ پروگرام کے لئے منتخب: اس عظیم کامیابی پر حضرت امیر شریعت نےطلبہ کو مبارک باد پیش کی

رحمانی30 کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہمارے طالب علم ارسلان ملک نے معزز ترکی اسکالرشپ پروگرام میں کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد ارسلان ملک کا انتخاب آیدن عدنان مندرس یونیورسٹی کے بیچلر آف میڈیسن پروگرام میں ہوا ہے، جو ان کی محنت اور جد و جہد کا ثبوت ہے۔ترکی اسکالرشپ پروگرام جامع مدد فراہم کرتا ہے، جس میں ترکی جانے اور واپس آنے کی ہوا جہاز کی سالانہ فری ٹکٹ، آرام دہ رہائش، مکمل ٹیوشن فیس، کھانے اور تقریباً 8500 بھارتی روپےکے حساب سے ماہانہ وظیفہ شامل ہیں۔ یہ فراخدلانہ اسکالرشپ طلبہ و طالبات کو مالی بوجھ کے بغیر اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ہم دل کی گہرائیوں سےجناب ڈاکٹر ذیشان صدیقی، ایم ڈی، جانز ہاپکنز ہاسپیٹل، امریکہ (MD Johns Hopkins Hospital,USA) کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی رہنمائی اور سرپرستی ارسلان ملک کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ڈاکٹر صدیقی کی حمایت نہ صرف ارسلان کے لیے فائدہ مند رہی ہے بلکہ یہ رحمانی30 کے بہت سے مستقبل کے طبی طلبہ و طالبات کے لیے بھی تحریک کا باعث بنے گی، اور آئندہ سالوں میں مزید طلبہ و طالبات اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ انشاء اللہترکی اسکالرشپ پروگرام ایک انتہائی مسابقتی عالمی اقدام ہے۔ ارسلان کی کامیابی اس کی عزم و حوصلہ اور رحمانی30 کے تربیت دینے والے ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔ حضرت امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے ذاتی طور پر ارسلان اور اس کے خاندان اور ٹیم رحمانی30 کو مبارکباد دی ہے، اور یہ بات واضح کی کہ محنت اور ثابت قدمی کسی بھی رکاوٹ کو عبور کر سکتی ہے۔یہ کامیابی ہمیں ایک نئی امید دیتی ہے کہ آئندہ بھی ہم مل کر نئے اہداف حاصل کر سکتے ہیں، انشاء اللہ اوررحمانی 30 اپنے عزم کی تجدید کرتا ہے کہ طلبہ کو ان کے خوابوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرےگا۔ اس کے ساتھ ہی، یہ ادارہ طلبہ کو مستقبل کے رہنماؤں کی حیثیت سے معاشرے میں فعال شراکت دار بنانے کے لیے مزید ترقی اور وسائل فراہم کرے گا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہر طالب علم اپنی صلاحیتوں کو پہچانے اور اپنی منزل کی طرف بڑھنے میں کامیاب ہو۔ ہم ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں، تاکہ طلبہ اپنی تعلیم اور کیریئر میں کامیابی حاصل کر سکیں

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments