اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے غزہ سے متعلق ٹرمپ کے حمایت یافتہ امن منصوبے کو مسترد کر دیا، اس کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول آفس میں ایک تقریب کے اختتام پر صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔
خیال رہے کہ ایک ہفتے سے زائد عرصے تک بتدریج بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد نیتن یاہو نے اتوار کے روز واضح طور پر کہا کہ غزہ منصوبے کی مخالفت کرتا ہوں۔
امن منصوبے کے تحت اسرائیل کو حماس کی جانب سے غیر مسلح ہونے کے عمل کے ساتھ ساتھ اپنی افواج غزہ سے واپس بلانی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک وزیرِ اعظم رہنے والے نیتن یاہو 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل بعض رائے عامہ کے جائزوں میں اپنے حریفوں کے برابر یا ان سے پیچھے ہیں، یہ انتخابات 2023ء میں شروع ہونے والی غزہ جنگ کے بعد پہلے انتخابات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ منصوبہ نیتن یاہو کے دائیں بازو کے حامیوں میں مقبول نہیں ہے، جبکہ ان کی کابینہ میں شامل انتہائی دائیں بازو کے ارکان نے بھی ان پر منصوبہ مسترد کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں نیتن یاہو نے ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اپنی سیاسی مہم کی اہم طاقت کے طور پر پیش کیا تھا، ٹرمپ نے اسرائیل کی حمایت میں غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، جن میں امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنا بھی شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے فروری کے اواخر میں نیتن یاہو کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف جنگ شروع کی تھی، تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلاف اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے جنگ بندی اور اس کے بعد تنازع کے مذاکراتی تصفیے پر زور دیا، جنگ کے باعث ٹرمپ کی مقبولیت متاثر ہو رہی تھی اور تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا تھا۔
غزہ امن منصوبہ گزشتہ برس اکتوبر میں امریکی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کا تازہ ترین مرحلہ تھا، جس کے نتیجے میں غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں کمی تو آئی ہے، تاہم وہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی کارروائیوں میں 1,250 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج کے مطابق اسی عرصے کے دوران اس کے 5 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments