بیجنگ (11 اگست 2026): گزشتہ روز چین کے صوبے ہینان میں راکٹ لانگ مارچ 7A روانہ ہونے کے فوراً ناکام ہو کر فضا ہی میں پھٹ گیا۔
سرکاری میڈیا نے بتایا کہ یہ ناکامی ’’پرواز کے دوران پیش آنے والی خرابی‘‘ کے باعث ہوئی۔ روئٹرز کے مطابق مارچ 2020 میں پہلی پرواز کے بعد یہ اس راکٹ کی پہلی ناکامی تھی۔
چین نے کہا ہے کہ ’چائنا سیٹ-4B‘ سیٹلائٹ لے جانے والے لانگ مارچ 7A راکٹ کی لانچنگ ناکام ہو گئی ہے۔ پیر کو جنوبی جزیرے کے صوبے ہینان میں واقع وین چانگ خلائی لانچ مرکز سے روانگی کے بعد راکٹ میں پرواز کے دوران خرابی پیدا ہوئی۔
شنہوا نیوز کے مطابق راکٹ بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8 بج کر 2 منٹ پر روانہ ہوا، تاہم مشن کامیاب نہیں ہو سکا۔ ایجنسی نے بتایا کہ ناکامی کی وجہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
اس ناکام لانچنگ سے متعلق ایک پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسپیس ایکس کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے لکھا ’’راکٹ بنانا انتہائی مشکل کام ہے۔‘‘ چین کی متعدد نجی اور سرکاری ملکیت والی کمپنیاں اسپیس ایکس کے ساتھ خلائی شعبے میں موجود فرق کو کم کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ مسک نے مزید کہا ’’مجھے امید ہے کہ وہ جلد بحال ہو جائیں گے۔‘‘
ڈرہم یونیورسٹی کے اعزازی پروفیسر اور سینٹر فار اسپیس انوائرنمنٹلزم کے رکن جوناتھن میک ڈوول نے کہا کہ لانچ کی ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ راکٹ نسبتاً کم بلندی اور رفتار پر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس کا مطلب ہے کہ نہ تو سیٹلائٹ مدار میں پہنچا اور نہ ہی ملبہ مدار تک پہنچ سکا۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments