کولمبیا کی نئی مقرر کردہ اور دائیں بازو کی سخت گیر حکومت نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا دعویٰ تسلیم کر لیا۔ 1967 میں اسرائیل نے شام سے چھین کر ان پر قبضہ کر لیا تھا۔
قبل ازیں امریکہ واحد ملک تھا جس نے 1981 میں اسرائیل کا اس علاقے سے الحاق تسلیم کیا تھا۔
کولمبیا کے صدر ایبلارڈو ڈی لا ایسپریلا نے جمعے کے روز اقتدار سنبھالا۔ انہوں نے ایک زوردار انتخابی مہم کے دوران اپنے ملک میں مسلح گروہوں سے نمٹنے کے لیے امریکہ اور اسرائیل سے گہرے تعلقات کا عزم کیا تھا۔
ان کی وزارتِ خارجہ نے اسی دن اسرائیل کا دعویٰ تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا تھا جب مغربی کولمبیا میں ایک شدید زلزلہ آیا۔ اس میں کم از کم 111 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
"کولمبیا کی حکومت اس سرزمین پر اسرائیلی خودمختاری نیز اس ریاست کا یہ حق تسلیم کرتی ہے کہ وہ بیرونی خطرات سے خود کو محفوظ رکھے،" ایکس پر ایک بیان میں کہا گیا۔
نیز کہا، "کولمبیا تسلیم کرتا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا کنٹرول اور خودمختاری برقرار رکھنا اس کے قومی دفاع کا ایک لازمی جزو ہے۔"
اقوامِ متحدہ کا مؤقف ہے کہ سطح مرتفع گولان شام کا علاقہ ہے جو اسرائیل کے فوجی قبضے میں ہے۔
دعویٰ تسلیم کرنے پر اسرائیل کے وزیرِ خارجہ گیڈون سار نے اپنے "اچھے دوست" ڈی لا ایسپریلا کا شکریہ ادا کیا۔
"ہمارے تاریخی وطن میں یہودی لوگوں کے مسلسل وجود کی ضمانت کے لیے دفاعی سرحدیں ضروری ہیں،" ایسپریلا کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کرنے والے سار نے ایکس پر پوسٹ کیا۔
گولان کی پہاڑیاں شام کا حصہ ہیں، اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے گذشتہ ماہ اسرائیل کے قبضے کو "مکمل طور پر ناقابلِ قبول" قرار دیا تھا۔
ڈی لا ایسپریلا کے بائیں بازو کے پیشرو صدر گسٹاو پیٹرو نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت پر شدید تنقید کی اور اس سے سفارتی تعلقات منقطع اور کولمبیا میں اسرائیلی ہتھیاروں کی درآمد روک دی تھی۔
امریکی حمایت یافتہ کروڑ پتی صدر ڈی لا ایسپریلا نے اب اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
گذشتہ مہینے انہوں نے یروشلم میں کولمبیا کا سفارت خانہ کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جسے اسرائیل اپنا دارالحکومت سمجھتا ہے اور اس میں مقبوضہ فلسطین کا کچھ حصہ بھی شامل ہے۔ تاہم اسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جاتا اور زیادہ تر ممالک تل ابیب سے اپنے سفارتی مشن چلاتے ہیں۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments