Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بارکپور کے ’دادا بوڈی‘ ریسٹورینٹ میں گھوم رہے تھے چوہے! اعتراض کرنے پر مینیجر کا جواب، ’ایسا ہو سکتا ہے‘، ریسٹورینٹ نے کیا کہا؟

Admin
By Admin
Sep 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

بارکپور کے ’دادا بوڈی‘ ریسٹورینٹ میں گھوم رہے تھے چوہے! اعتراض کرنے پر مینیجر کا جواب، ’ایسا ہو سکتا ہے‘، ریسٹورینٹ نے کیا کہا؟
بارکپور کے ’دادا بوڈی‘ ریسٹورینٹ میں گھوم رہے تھے چوہے! اعتراض کرنے پر مینیجر کا جواب، ’ایسا ہو سکتا ہے‘، ریسٹورینٹ نے کیا کہا؟ — September 23, 2026
بارکپور کے ’دادا بوڈی‘ ریسٹورینٹ میں گھوم رہے تھے چوہے! اعتراض کرنے پر مینیجر کا جواب، ’ایسا ہو سکتا ہے‘، ریسٹورینٹ نے کیا کہا؟

کولکاتا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بریانی کا ذکر ہو تو مشہور ’دادا بوڈی‘ کا نام ضرور آتا ہے۔ باراکپور میں اسی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے گئے کچھ افراد کو وہاں چوہوں کی موجودگی نظر آئی۔ اس کی اطلاع ملازمین کو دیتے ہی ہنگامہ شروع ہوگیا۔ مینیجر باقاعدہ گاہک کے ساتھ بحث میں الجھ گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالآخر ریسٹورینٹ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر ریسٹورینٹ کی جانب سے کہا گیا، ’باراکپور میں ہمارے آو¿ٹ لیٹ پر جو کچھ ہوا، اس کے لیے ہم دل سے معذرت خواہ ہیں۔ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔‘

آخر معاملہ کیا ہے؟ ’دادا بوڈی‘ کی بریانی کے شوق میں روزانہ بڑی تعداد میں لوگ باراکپور پہنچتے ہیں۔ گزشتہ پیر کو سدیپ منڈل نامی ایک شخص بھی کئی لوگوں کے ساتھ اس ریسٹورینٹ میں گئے تھے۔ انہوں نے وہیں سے فیس بک لائیو کیا۔ سدیپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ریسٹورینٹ کے اندر ایک چوہے کو گھومتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے فوراً اس کی اطلاع ملازمین کو دی، لیکن کسی نے خاص توجہ نہیں دی۔ اس کے بعد مینیجر وہاں پہنچے۔ جب انہیں پورا معاملہ بتایا گیا تو انہوں نے بلند آواز میں کہا، ’ایسا ہو سکتا ہے، شاید کسی طرح اندر داخل ہوگیا ہو۔‘

اس کے بعد مینیجر کو گاہک کے ساتھ بحث کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو بجلی کی رفتار سے سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ ریسٹورینٹ میں باقاعدگی سے کھانا کھانے والے لوگ اس واقعے کے بعد خوف زدہ ہوگئے۔باراکپور کے ’دادا بوڈی‘ ریسٹورینٹ میں گھوم رہے تھے چوہے! اعتراض کرنے پر مینیجر کا جواب، ’ایسا ہو سکتا ہے‘، ریسٹورینٹ نے کیا کہا؟

کولکاتا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بریانی کا ذکر ہو تو مشہور ’دادا بوڈی‘ کا نام ضرور آتا ہے۔ باراکپور میں اسی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے گئے کچھ افراد کو وہاں چوہوں کی موجودگی نظر آئی۔ اس کی اطلاع ملازمین کو دیتے ہی ہنگامہ شروع ہوگیا۔ مینیجر باقاعدہ گاہک کے ساتھ بحث میں الجھ گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالآخر ریسٹورینٹ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر ریسٹورینٹ کی جانب سے کہا گیا، ’باراکپور میں ہمارے آو¿ٹ لیٹ پر جو کچھ ہوا، اس کے لیے ہم دل سے معذرت خواہ ہیں۔ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔‘

آخر معاملہ کیا ہے؟ ’دادا بوڈی‘ کی بریانی کے شوق میں روزانہ بڑی تعداد میں لوگ باراکپور پہنچتے ہیں۔ گزشتہ پیر کو سدیپ منڈل نامی ایک شخص بھی کئی لوگوں کے ساتھ اس ریسٹورینٹ میں گئے تھے۔ انہوں نے وہیں سے فیس بک لائیو کیا۔ سدیپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ریسٹورینٹ کے اندر ایک چوہے کو گھومتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے فوراً اس کی اطلاع ملازمین کو دی، لیکن کسی نے خاص توجہ نہیں دی۔ اس کے بعد مینیجر وہاں پہنچے۔ جب انہیں پورا معاملہ بتایا گیا تو انہوں نے بلند آواز میں کہا، ’ایسا ہو سکتا ہے، شاید کسی طرح اندر داخل ہوگیا ہو۔‘

اس کے بعد مینیجر کو گاہک کے ساتھ بحث کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو بجلی کی رفتار سے سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ ریسٹورینٹ میں باقاعدگی سے کھانا کھانے والے لوگ اس واقعے کے بعد خوف زدہ ہوگئے۔

بارکپور کے ’دادا بوڈی‘ ریسٹورینٹ میں گھوم رہے تھے چوہے! اعتراض کرنے پر مینیجر کا جواب، ’ایسا ہو سکتا ہے‘، ریسٹورینٹ نے کیا کہا؟...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn