Entertainment

رانی مکھرجی دیپیکا پڈوکون کی حمایت میں سامنے آ گئیں

رانی مکھرجی دیپیکا پڈوکون کی حمایت میں سامنے آ گئیں

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے دیپیکا پڈوکون کے ایک مطالبے کی حمایت کر دی اور اس حوالے سے اپنی رائے کا بھی اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھرجی نے دیپیکا کے 8 گھنٹے کی شفٹ کے حوالے سے لچکدار کام کے اوقات کے مطالبے پر رائے دی ہے اور ایک نئی ماں بننے والی اداکارہ خاتون کی مشکلات پر روشنی ڈالی۔ رانی مکھرجی کو حال ہی میں نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا ہے، جس کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری میں زچگی کے بعد خواتین کو درپیش چیلنجز پر بات کی ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں خواتین پر دباؤ اپنے مرد ہم منصبوں سے نمایاں طور پر مختلف رہتا ہے جس کی وجہ سے ان کے کام کے اوقات میں لچک ضروری ہے۔ واضح رہے کہ فلم انڈسٹری میں دیپیکا پڈوکون کی مبینہ طور پر 8 گھنٹے کے کام کے حوالے سے مطالبے پر بحث جاری ہے جس کی وجہ سے انہیں سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اسپرٹ سے باہر ہونا پڑا تھا جس میں پربھاس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اب اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنے کیریئر اور زچگی میں توازن برقرار رکھنے کے اپنے تجربے کے حوالے سے نقطۂ نظر پیش کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں رانی مکھر جی نے اپنی 2018ء کی فلم ہچکی کی شوٹنگ کے ایام کو یاد کیا ہے جب ان کی صاحبزادی ادیرا صرف 14 ماہ کی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں اس دوران بیٹی ادیرا کی فیڈنگ کر رہی تھی، اور صبح سویرے شہر کے ایک کالج میں شوٹ کے لیے گھر سے نکلنا پڑتا تھا، جوہو میں میرے گھر سے شوٹ کے مقام تک ٹریفک کی وجہ سے تقریباً 2 گھنٹے لگتے تھے، مجھے صبح ساڑھے 6 بجے نکلنا ہوتا تھا، میرا پہلا شاٹ صبح 8 بجے ہوتا تھا اور میں ساڑھے 12 یا 1 بجے تک کام ختم کر لیتی تھی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میری ٹیم اور ڈائریکٹر بہت منظم تھے اور میں ٹریفک خراب ہونے سے پہلے شام 3 بجے تک گھر پہنچ جاتی تھی، اس طرح ان دنوں میں نے وہ فلم مکمل کی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments