Sports

پیراگوئے کیخلاف گرما گرمی سے بھرپور پری کوارٹر فائنل میں فرانس فاتح

پیراگوئے کیخلاف گرما گرمی سے بھرپور پری کوارٹر فائنل میں فرانس فاتح

فرانس نے پیراگوئے کو ایونٹ کے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں ایک صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فلاڈلفیا میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں خلاف توقع پیراگوئے نے فرانسیسی ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، حملے دونوں جانب سے ہوئے لیکن گول کوئی بھی ٹیم نہ کرسکی۔ اس ہاف میں ایک موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی، ایک دوسرے کو دھکے بھی دیئے گئے، پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف کے ابتدائی پچیس منٹ تک ٹیمیں سبقت حاصل کرنے کیلئے موقع کی تلاش میں دکھائی دیں، 70ویں منٹ میں ایک موقع فرانس کو اُس وقت مل گیا جب ایک موو کے دوران فرانس کے کھلاڑی کو غلط طریقے سے ڈی میں روکا اور گرایا گیا۔ ریفری نے وی اے آر کا سہارا لے کر فرانس کو پنالٹی ایوارڈ کردی جس پر ایم باپے نے گول کردیا، میچ کے دس منٹ کے انجری ٹائم کے دوران فرانس نے ایک اور خطرناک حملہ کیا جسے پیراگوئے کے گول کیپر نے ناکام بنادیا۔ ریفری نے کھیل ختم ہونے کی وسل بجائی تو فرانس کو پیراگوئے پر ایک صفر کی برتری حاصل تھی جس نے کوارٹر فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا جہاں اُس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments