Sports

پرتگال کی فٹبال ٹیم کے نئے کوچ کا رونالڈو سے متعلق اہم بیان، مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پرتگال کی فٹبال ٹیم کے نئے کوچ کا رونالڈو سے متعلق اہم بیان، مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم کے نئے کوچ جارج جیزس نے کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق اہم بیان دیا ہے، جس سے اسٹار فٹبالر کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال نے جارج جیزس کو قومی فٹبال ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا ہے، جنہوں نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ اگر کرسٹیانو رونالڈو دستیاب ہوئے تو وہ انہیں ٹیم میں شامل کرنا پسند کریں گے، وہ کبھی بھی ٹیم کیلیے مسئلہ نہیں بنیں گے۔ واضح رہے کہ پرتاگل کے فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہونے کے بعد سے رونالڈو نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ آیا وہ قومی ٹیم کیلیے کھیلنا جاری رکھیں گے یا نہیں۔ جارج جیزس نے آج صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ جب تک وہ کھیل رہے ہیں اور ان کی فٹنس ایسی ہے کہ انہیں منتخب کیا جا سکے، میں مخصوص حدود اور ان شرائط کے تحت انہیں ضرور منتخب کروں گا جو میں قومی ٹیم کیلیے بہترین سمجھتا ہوں۔ نئے کوچ نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک رونالڈو سے بات نہیں کی ہے، لیکن وہ ان کے ساتھ ان کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ ’رونالڈو قومی ٹیم کی علامت ہیں، ان کا نام ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ مجھے گزشتہ سال ان کے ساتھ کام کر کے بہت خوشی ہوئی، ان کے ساتھ کام کرنا آسان ہے۔ ہم دونوں آپس میں اس بارے میں بات چیت کریں گے کہ وہ اپنے کیریئر کے مستقبل کے حوالے سے کیا کرنا چاہتے ہیں۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments