Sports

پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کو 1-7 سے شکست دے دی

پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کو 1-7 سے شکست دے دی

لندن(27 جون 2026): ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے ایک اہم میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 7 گول سے عبرتناک شکست دے دی ہے۔ میچ کے آغاز میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے کوارٹر میں بھارت کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے یہ واحد گول ابوبکر نے اسکور کیا۔ تاہم اس شاندار آغاز کے بعد بھارتی ٹیم میچ پر پوری طرح حاوی ہو گئی اور پاکستانی دفاع کو تہس نہس کرتے ہوئے ایک کے بعد ایک گول داغ دیے۔ مقررہ وقت کے اختتام پر بھارت نے یہ مقابلہ 1-7 سے اپنے نام کر لیا۔ واضح رہے کہ ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی یہ مسلسل 15ویں شکست ہے۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Source: SOCIAL MEDIA

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments