Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کھڑگپور آئی آئی ٹی کی 75ویں سالگرہ تقریب میں ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی یافتہ ہندوستان کی یقین دہانی مودی نے کرائی

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

کھڑگپور آئی آئی ٹی کی 75ویں سالگرہ تقریب میں ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی یافتہ ہندوستان کی یقین دہانی مودی نے کرائی
کھڑگپور آئی آئی ٹی کی 75ویں سالگرہ تقریب میں ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی یافتہ ہندوستان کی یقین دہانی مودی نے کرائی — November 21, 2026
کھڑگپور آئی آئی ٹی کی 75ویں سالگرہ تقریب میں ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی یافتہ ہندوستان کی یقین دہانی مودی نے کرائی
ہفتہ کو منعقدہ اس تقریب میں صنعت کاری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے براہ راست بائیں بازو کی جماعتوں کو نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم کا الزام ہے کہ تقریباً 50 سال پہلے ہی ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی آئی تھی، لیکن لال جھنڈا دکھا کر اسے یہاں سے بھگا دیا گیا تھا۔
کھڑگپور آئی آئی ٹی کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ’بدلتے ہوئے‘ ہندوستان کی بات کی۔ انہوں نے ’ترقی یافتہ ہندوستان‘ کا تصور بھی پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا، ”آئی آئی ٹی کھڑگپور ہندوستان میں ہونے والی کئی تبدیلیوں کا گواہ ہے۔ 75 سالوں میں ہندوستان بیل گاڑی سے بلٹ ٹرین تک پہنچ گیا ہے۔“
ہفتہ کو وزیر اعظم نے گزشتہ 12 سالوں میں ملک کے 50 کروڑ لوگوں کو خطِ غربت سے باہر نکالنے اور ماو¿ں اور بہنوں کے لیے بیت الخلا تعمیر کرنے کا بھی ذکر کیا۔ اپوزیشن کا نام لیے بغیر مودی نے کہا، ”یہ تصور تھا کہ غربت کبھی ختم نہیں ہوگی۔ کسی نے یہ ثابت کرنے کی ہمت نہیں دکھائی کہ غربت ختم کی جا سکتی ہے۔ جب ہم اقتدار میں آئے تو اسی وقت اس پر کام شروع کرنے کا منصوبہ بنایا۔ ہم نے غریبوں کو بااختیار بنایا ہے۔“
اسی سلسلے میں وزیر اعظم نے طلبہ کو ’بریک دی رول‘ یعنی روایتی اصولوں کو توڑنے کا منتر دیا۔ انہوں نے محدود دائرے سے باہر نکل کر نئے نئے چیلنج قبول کرنے کی بات کہی۔ اپنی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ”جب تک میں چیلنج کو چیلنج نہیں کرتا، مجھے سکون نہیں ملتا۔“
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ”مغربی بنگال کی سرزمین ایسی ہے جہاں نئی سوچ نے جنم لیا ہے۔ مغربی بنگال تحریک آزادی کی سرزمین ہے۔ مجاہدین آزادی اپنے ملک کو بلندیوں پر دیکھنا چاہتے تھے۔ خواہش سے خود انحصاری تک کا یہ سفر ترقی یافتہ ہندوستان کی اصل طاقت ہے۔“
تاریخ یاد دلاتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا، ”ہندوستان کے پہلے عام انتخابات سے قبل آئی آئی ٹی کا قیام عمل میں آیا تھا۔ آئی آئی ٹی کے طلبہ نے ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔“
ہفتہ کو منعقدہ اس تقریب میں صنعت کاری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے براہ راست بائیں بازو کی جماعتوں کو نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم کا الزام ہے کہ تقریباً 50 سال پہلے ہی ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی آئی تھی، لیکن لال جھنڈا دکھا کر اسے یہاں سے بھگا دیا گیا تھا۔
ہفتہ کی صبح تقریباً 10 بجے مقررہ وقت پر وزیر اعظم کھڑگپور پہنچے۔ کالائیکنڈہ میں ریاست کے پنچایت وزیر دلیپ گھوش نے ان کا استقبال کیا۔ تاہم خراب موسم کے باعث وزیر اعظم کے دورے کے پروگرام میں کچھ تبدیلی کی گئی۔ پہلے طے تھا کہ کالائیکنڈہ میں اترنے کے بعد مودی ہیلی کاپٹر کے ذریعے آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ہیلی پیڈ پہنچیں گے۔ لیکن بارش کی وجہ سے وہ سڑک کے راستے آئی آئی ٹی پہنچے۔
کھڑگپور آئی آئی ٹی میں میڈیکل کی تعلیم کا کورس شروع کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس احاطے کا دورہ کیا جہاں اس کورس کی تدریس ہوگی۔ انہوں نے آئی آئی ٹی کے تقریباً 75 طلبہ سے بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر ریاست کے گورنر آر این روی، وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری، مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سکّانت مجمدار سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ڈائریکٹر سمن چکرورتی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
کھڑگپور آئی آئی ٹی کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر وزیر اعظم نے 75 روپے کا خصوصی یادگاری سکہ بھی جاری کیا۔ یہ خصوصی سکہ 99.9 فیصد خالص چاندی سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا وزن 40 گرام اور قطر 44 ملی میٹر ہے۔ سکے کے کنارے پر 200 ابھری ہوئی دھاریاں ہیں۔ سکے کے ایک رخ پر اشوک ستون کا شیر والا نشان، جبکہ دوسری جانب آئی آئی ٹی کھڑگپور کی پلاٹینم جوبلی کا لوگو موجود ہے۔

کھڑگپور آئی آئی ٹی کی 75ویں سالگرہ تقریب میں ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی یافتہ ہندوستان کی یقین دہانی مودی نے کرائی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn