Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

اکوان کمزور پڑ گیا، لیکن باقیات کے اثر سے خراب موسم کا خدشہ

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اکوان کمزور پڑ گیا، لیکن باقیات کے اثر سے خراب موسم کا خدشہ
اکوان کمزور پڑ گیا، لیکن باقیات کے اثر سے خراب موسم کا خدشہ — November 21, 2026
اکوان کمزور پڑ گیا، لیکن باقیات کے اثر سے خراب موسم کا خدشہ
شمالی بنگال میں سمندری طوفان کا زیادہ اثر نہیں پڑا ہے۔ تاہم شمالی بنگال کے تمام اضلاع میں پیر تک کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ منگل سے دارجلنگ اور کالمپونگ جیسے اضلاع میں موسم خشک ہونا شروع ہو جائے گا۔ جنوبی دیناج پور اور مالدہ میں ہفتہ کو موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
جمعہ کی صبح شدید سمندری طوفان ’اکوان‘ نے اڈیشہ کے ساحل پر گوپال پور کے قریب دستک دی تھی۔ خشکی میں داخل ہونے کے بعد اس کی شدت کم ہو گئی۔ رفتہ رفتہ شمال-شمال مغرب کی جانب بڑھتے ہوئے اکوان اب کمزور ہو کر کم دباو¿ والے علاقے میں تبدیل ہو گیا ہے۔ فی الحال یہ اڈیشہ کے اوپر ہی موجود ہے۔ اس کے اثر سے سمندر میں اب بھی تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہواو¿ں کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اسی لیے ہفتہ کی صبح تک ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباو¿ کا اثر پوری طرح ختم ہونے کے بعد درجہ? حرارت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ شمالی اور جنوبی بنگال کے اضلاع میں آئندہ چار دنوں کے دوران درجہ? حرارت میں کسی خاص تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ اس کے بعد کے تین دنوں میں پارہ دو سے تین ڈگری تک گر سکتا ہے۔
ہفتہ کی صبح کولکاتا کا کم سے کم درجہ? حرارت 21.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 1.5 ڈگری زیادہ ہے۔ جمعہ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ? حرارت 22.8 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 7.2 ڈگری کم تھا۔

اکوان کمزور پڑ گیا، لیکن باقیات کے اثر سے خراب موسم کا خدشہ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn