Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت نے جاری کی ہدایات

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت نے جاری کی ہدایات
سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت نے جاری کی ہدایات — November 21, 2026
سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت نے جاری کی ہدایات
ہدایات میں کہیں بھی کولکاتا میڈیکل کالج کا ذکر نہیں ہے۔ لیکن 17 سال پرانے قانون کی دوبارہ یاد دہانی کیوں کرانی پڑ رہی ہے، اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے جو باتیں لکھی گئی ہیں، ان سب کا گواہ کولکاتا میڈیکل کالج بدھ کے روز بنا۔
کولکاتا میڈیکل کالج میں بدھ کو ہونے والے حملے کی کھل کر سخت مذمت نہ کرنے کے باوجود ریاستی محکمہ صحت نے جمعہ کو سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں طبی عملے پر حملوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے طبی خدمات سے وابستہ ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کی حفاظت کے لیے 2009 میں بنائے گئے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔
ان ہدایات میں کہیں بھی کولکاتا میڈیکل کالج کا ذکر نہیں ہے۔ لیکن 17 سال پرانے قانون کی دوبارہ یاد دہانی کرانے کی ضرورت کیوں پیش آئی، اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے جو باتیں لکھی گئی ہیں، ان سب کا گواہ کولکاتا میڈیکل کالج بدھ کے روز بنا۔ جمعرات کو وزیر صحت نے پریس کانفرنس کی تھی۔ اس دوران انہوں نے گھیراو¿ کے دوران دو سینئر ڈاکٹر اساتذہ پر حملے کے واقعے پر ریاستی حکومت کی جانب سے ’افسوس‘ کا اظہار تو کیا، لیکن اس حملے کے بارے میں وزیر صحت کی جانب سے زیادہ کچھ سننے کو نہیں ملا۔ اسی معاملے پر جمعہ کو کولکاتا میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں اور طلبہ نے سخت آواز اٹھائی۔
جمعہ کو ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس، پولیس سپرنٹنڈنٹس اور پولیس کمشنروں کے نام یہ ہدایات جاری کی گئیں۔ اس کے بعد ہی ڈاکٹر تنظیموں نے ان ہدایات پر تنقید کی۔
آر جی کر تحریک کے اہم چہروں میں شامل اور میڈیکل سروس سینٹر کے ڈاکٹر رہنما انیکیت مہاتو نے کہا، ”ہدایات جاری کرنے کے بجائے کولکاتا میڈیکل کالج میں ہونے والے حملے کی جن لوگوں کی تصویریں واضح طور پر نظر آ رہی ہیں، انہیں گرفتار کر لینا ہی کافی ہے۔ ہدایات جاری کرنے سے ابھیّا واقعہ کو نہیں روکا جا سکا، نہ ہی ڈاکٹروں پر حملوں کے واقعات میں کمی آئے گی۔ اگر تبدیلی کی بات کرنے والی حکومت اس معاملے میں واقعی سنجیدہ ہے تو میڈیکل کالج میں جن لوگوں کو ہاتھوں میں اینٹیں اور بانس لیے دیکھا گیا ہے، انہیں قانون کے دائرے میں لاکر سزا دینے کا انتظام کرے۔“
ایسوسی ایشن آف ہیلتھ سروس ڈاکٹرس کے جنرل سکریٹری اتپل بندوپادھیائے نے کہا، ”ریاستی حکومت کی اس پہل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ امید ہے کہ کولکاتا میڈیکل کالج کے ساتھ ساتھ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ریاست کے جن اسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے پر حملے ہوئے ہیں، وہاں بھی اس قانون کے مو¿ثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایسا نہیں ہونے کی صورت میں سمجھنا ہوگا کہ ہدایات تو موجود ہیں، لیکن حکومت کی نیت میں خلوص نہیں ہے۔

سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت نے جاری کی ہدایات...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn