Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

فلائی اوور کے نیچے لائبریری، کریچ اور کیفے ٹیریا بھی بنیں گے، شہر کو سنوارنے کے لیے وزیر اگنی مترا پال کا منصوبہ

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

فلائی اوور کے نیچے لائبریری، کریچ اور کیفے ٹیریا بھی بنیں گے، شہر کو سنوارنے کے لیے وزیر اگنی مترا پال کا منصوبہ
فلائی اوور کے نیچے لائبریری، کریچ اور کیفے ٹیریا بھی بنیں گے، شہر کو سنوارنے کے لیے وزیر اگنی مترا پال کا منصوبہ — November 21, 2026
فلائی اوور کے نیچے لائبریری، کریچ اور کیفے ٹیریا بھی بنیں گے، شہر کو سنوارنے کے لیے وزیر اگنی مترا پال کا منصوبہ
برسات کے موسم میں پانی جمع ہونے کی پریشانی سے نجات دلانے کے لیے نکاسی? آب کی نالیوں اور گلی پٹ (بارش کے پانی کی نکاسی کے گڑھوں) کی صفائی کا اقدام بھی کیا گیا ہے۔
فلائی اوور کے نیچے موجود جگہ پر لائبریری بنائی جائے گی۔ وہاں کیفے ٹیریا اور بچوں کے لیے کریچ بھی قائم کیا جا سکتا ہے۔ حال ہی میں نیو ٹاو¿ن میں این کے ڈی اے کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے بعد بلدیات اور شہری ترقی کی وزیر اگنی مترا پال نے اس منصوبے کے بارے میں بتایا۔
وزیر کی خواہش ہے کہ نیو ٹاو¿ن کے ایکسس مال اور پرائیڈ ہوٹل کے قریب واقع فلائی اوور کے نیچے کی جگہ کو نئے سرے سے سجایا جائے۔ ترنمول حکومت کے دور میں وہاں ڈیلیوری کرنے والے افراد کے لیے آرام کرنے کا انتظام کیا گیا تھا۔ لڈو اور شطرنج کھیلنے کی سہولت کے ساتھ ایک گپ شپ زون بھی بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ شانتی نکیتن کی طرز پر فلائی اوور کے نیچے سوناجھوری ہاٹ بھی لگایا گیا تھا۔ اب اسی جگہ لائبریری قائم کی جائے گی۔
وزیر اگنی مترا نے کہا، ”بنگالیوں میں کتابیں پڑھنے کی روایت کافی پرانی ہے۔ ٹی وی اور موبائل کی وجہ سے بہت سے لوگوں میں پڑھنے کا شوق کم ہوا ہے۔ ایسا انتظام کیا جائے گا کہ دفتر سے واپس آنے والے لوگ فلائی اوور کے نیچے قائم لائبریری میں بیٹھ کر کتابیں پڑھ سکیں۔“ اس کے علاوہ معاشی طور پر پسماندہ طبقے کے جو افراد مسابقتی امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں، ان کے لیے بھی لائبریری میں کتابیں اور دیگر مطالعاتی مواد رکھا جائے گا۔
صرف یہی نہیں، فلائی اوور کے نیچے خالی جگہ پر بچوں کے لیے کریچ بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔ دوپہر کے وقت اسی کریچ کو لائبریری کے طور پر بھی استعمال کیا جائے گا۔ وہاں ٹیبل ٹینس کھیلنے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ اگنی مترا کیفے ٹیریا کھولنے کے منصوبے پر بھی غور کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ برسات کے موسم میں پانی جمع ہونے کی پریشانی سے نجات کے لیے نکاسی? آب کی نالیوں اور گلی پٹ کی صفائی کا اقدام بھی کیا گیا ہے۔ نیو ٹاو¿ن کی کئی سڑکوں کی مرمت ریاستی حکومت کرے گی۔ اس مقصد کے لیے کئی کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

فلائی اوور کے نیچے لائبریری، کریچ اور کیفے ٹیریا بھی بنیں گے، شہر کو سنوارنے کے لیے وزیر اگنی مترا پال کا منصوبہ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn