Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کتاب میلے میں شاندار انتظامات کی تیاری، مشاورتی کمیٹی نے میلے کے میدان کا معائنہ کیا

Admin
By Admin
Oct 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

کتاب میلے میں شاندار انتظامات کی تیاری، مشاورتی کمیٹی نے میلے کے میدان کا معائنہ کیا
کتاب میلے میں شاندار انتظامات کی تیاری، مشاورتی کمیٹی نے میلے کے میدان کا معائنہ کیا — October 15, 2026
کتاب میلے میں شاندار انتظامات کی تیاری، مشاورتی کمیٹی نے میلے کے میدان کا معائنہ کیا
کولکاتا بین الاقوامی کتاب میلے کے انعقاد کو لے کر ایک اخبار میں شائع ہونے والے اشتہار پر تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔ اس معاملے کے باعث حکومت اور منتظمین کے درمیان شدید کشیدگی بھی سامنے آئی تھی۔ اس واقعے کے تقریباً ایک ماہ بعد پہلی مرتبہ سالٹ لیک کے کتاب میلے کے میدان کا مشترکہ طور پر معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر کولکاتا بین الاقوامی کتاب میلے کی منتظم تنظیم پبلشرز اینڈ ب±ک سیلرز گلڈ کے عہدیداران اور حکومت کی تشکیل کردہ کتاب میلے کی مشاورتی کمیٹی کے اراکین موجود تھے۔
بدھ کی دوپہر گلڈ کے عہدیداران تریدیب چٹوپادھیائے، سدھانشو شیکھر دے اور سرکاری مشاورتی کمیٹی کے اہم نمائندوں میں سے ایک، پرسن جیت بکشی نے سالٹ لیک میں واقع میلے کے میدان کی موجودہ صورت حال کا موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔
منتظمین نے بتایا کہ پبلشرز اینڈ ب±ک سیلرز گلڈ، ای زیڈ سی سی اور نیشنل ب±ک ٹرسٹ (این بی ٹی) کے مشترکہ تعاون سے 2027 میں کولکاتا بین الاقوامی کتاب میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ میلے کا 50 واں سال ہوگا، جسے گولڈن جوبلی سال کے طور پر منایا جائے گا۔
اس مرتبہ کتاب میلے کا پرکشش موضوع ”بھارت ورش“ یعنی ہندوستان ہوگا۔ میلے کے پورے میدان میں وندے ماترم کے 150 سال، آزادی کے 80 سال، شیاما پرساد مکھرجی اور تقسیمِ ہند کے درد سمیت ہندوستان سے متعلق مختلف موضوعات کو پیش کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی اسٹالوں کی بکنگ اور الاٹمنٹ کے عمل میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے درخواست دہندگان سے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دینے کو کہا گیا ہے۔ پہلے سے جمع کرائی گئی درخواستوں کو بھی ڈیجیٹل طریقے سے پورٹل پر شامل کیا جائے گا۔ درخواستوں کی ابتدائی جانچ کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے اسٹالوں کی تقسیم کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق، کتاب میلے کا افتتاح آئندہ 22 جنوری کو ہوگا اور یہ 4 فروری تک جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری کے علاوہ مصنفین، ادیبوں، شاعروں اور دیگر کئی معزز مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

کتاب میلے میں شاندار انتظامات کی تیاری، مشاورتی کمیٹی نے میلے کے میدان کا معائنہ کیا...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn