شہر پونے میں کرکٹ میچ کے دوران ایک کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ میڈیا کے مطابق جمعرات کو گروارے اسٹیڈیم میں میچ کے دوران 35 سالہ کھلاڑی کو دل کا دورہ پڑا جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ عمران پٹیل نامی بیٹر اننگ کا آغاز کرنے کے لیے گراؤنڈ میں بیٹنگ کے لیے آئے جس کے تھوڑی دیر بعد انہوں نے سینے اور ہاتھ میں درد کی شکایت کی۔ بیٹر نے تھوڑی دیر بعد امپائر کو اپنی حالت کے بارے میں بتایا جس کے بعد انہیں پویلین میں جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم واپس جاتے ہوئے وہ گراؤنڈ میں ہی گر گئے۔ گراؤنڈ میں موجود تمام کھلاڑی عمران پٹیل کی جانب دوڑے اور انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ میڈیا کے مطابق بہت سے لوگوں کے لیے یہ حیران کُن بات تھی کیونکہ عمران کی صحت بہت اچھی تھی، وہ جسمانی طور پر تندرست تھے تاہم پھر بھی انہیں دل کا دورہ پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران پٹیل کی بیوی اور 3 بیٹیاں ہیں، سب سے چھوٹی بیٹی 4 ماہ کی ہے۔ میڈیا کے مطابق رواں سال ستمبر میں حبیب شیخ نامی کرکٹر کی بھی پونے میں میچ کھیلتے ہوئے اسی طرح موت واقع ہوئی تھی، وہ ذیابیطس کے مریض بھی تھے۔
Source: social media
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی