Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

پولینڈ: روسی میزائل دھماکے کے بعد نیٹو کے جنگی طیارے الرٹ

پولینڈ: روسی میزائل دھماکے کے بعد نیٹو کے جنگی طیارے الرٹ

روس کا ایک میزائل پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہونے اور گر کر پھٹنے کے بعد نیٹو نے اپنے جنگی طیارے فوری طور پر الرٹ کر دیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا یہ میزائل روس کی جانب سے رات بھر یوکرین پر کیے گئے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کا حصہ تھا۔ ان حملوں میں بچوں سمیت تقریباً 8 شہری ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ نیٹو کے ترجمان کے مطابق میزائل کی نشاندہی ہوتے ہی پولینڈ سمیت اتحادی ممالک نے ایف-16 جنگی طیارے، فضائی ایندھن فراہم کرنے والا طیارہ اور فضائی نگرانی کے لیے ابتدائی انتباہی طیارہ بھی فوری طور پر فضا میں روانہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ نیٹو اپنی سر زمین کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔ پولینڈ کے حکام کے مطابق مشرقی گاؤں تارناوا-کولونیا میں ہونے والے دھماکے سے ایک بڑا گڑھا بن گیا۔ اگرچہ اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس سے نیٹو اور روس کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے، جبکہ یورپی ممالک کو خدشہ ہے کہ 4 برس سے جاری جنگ ان کی سر زمین تک بھی پھیل سکتی ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments