بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے اداکار پنکج ترپاٹھی کو فلم کالا میں چھوٹا سا کردار کرنے پر ڈانٹتے ہوئے کہا دوبارہ ایسا کردار کیا تو ماروں گا۔ یاد رہے کہ نانا پاٹیکر، رجنی کانت اور پنکج ترپاٹھی نے 2018 کی تامل فلم کالا میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ حال ہی میں ایک میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 75 سالہ نانا پاٹیکر نے بتایا کہ جب انہوں نے پنکج ترپاٹھی کو فلم میں ایک بہت معمولی سا کردار کرتے دیکھا تو مذاق میں کہا کہ اگر دوبارہ ایسا کردار کرو گے تو میں تمہیں ماروں گا۔ نانا پاٹیکر کے مطابق اس پر پنکج نے کہا کہ وہ صرف اس لیے اس میں کام کرنے پر راضی ہوئے کیونکہ آپ (نانا پاٹیکر) اور رجنی کانت کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا تھا۔ اس پر نانا نے جواب دیا کہ پنکج آپ پہلے ہی ایک بڑے اداکار ہیں۔ نانا پاٹیکر نے کہا کہ وہ پنکج کو اتنا چھوٹا کردار کرتے دیکھ کر حیران تھے، شاید وہ کسی پولیس افسر کے کردار میں تھے۔ جس پر میں ان پر ناراض ہوا اور کہا تم بہت بڑے اداکار ہو، ہمارے ساتھ کام کر کے تم بڑے نہیں بنو گے، پہلے ہی بڑے ہو۔ فلم کالا ایک ایکشن ڈرامہ تھی جسے پا رنجیتھ نے ڈائریکٹ اور ونڈر بارز فلم نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس میں ہما قریشی، ایسواری راؤ، سمپتھ راج، کے منکندھم، انجلی پٹیل اور روی کیل شامل تھے۔ جہاں تک کام کا تعلق ہے تو حال ہی میں نانا پاٹیکر او رومیو میں نظر آئے جسے وشال بھردواج نے ڈائریکٹ کیا۔ اس فلم میں انکے ساتھ شاہد کپور، ترپاٹھی دمری، دیشا پٹانی تمنا بھاٹیہ اور اویناش تیواڑی شامل تھے۔ انہوں نے انیل کپور کی فلم صوبیدار میں مختصر کردار بھی ادا کیا۔ اس کے علاوہ نانا پاٹیکر حال ہی میں سنکلپ نامی سیریز میں بھی نظر آئے، جو امیزون ایم ایکس پلیئر پر ریلیز ہوئی۔ اسے پرکاش جھا نے ڈائریکٹ کیا اور اس میں سنجے کپور، کبرا سیت، محمد ذیشان ایوب اور نیراج کابی بھی شامل تھے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں