Sports

پاکستانی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی معطل کر دیے گئے

پاکستانی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی معطل کر دیے گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کئے گئے این او سی معطل کردیئے گئے۔ این او سی کے معطل ہونے کے باعث پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز متاثر ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی او سمیر احمد نے پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی کو ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے، این او سی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روزسامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف کو بگ بیش کا این او سی جاری کیا تھا۔ دوسری جانب ایشیا کپ 2025 فائنل میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کی بڑی غلطیوں کی نشاندہی کردی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments