Sports

پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ پر تاحیات پابندی

پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ پر تاحیات پابندی

اسلام آباد : پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر ایتھیلیٹکس فیڈریشن نے تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے جب کہ سید حبیب شاہ پر 10 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان پر ایتھلیٹکس فیڈریشن کے غیر قانونی اور غیر آئینی انتخابات کرانے کا الزام تھا۔ فیڈریشن نے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی، تاہم سلمان بٹ اور حبیب شاہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ دونوں کوچز کے اس عمل کو ایتھلیٹکس فیڈریشن کے آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے یہ کارروائی کی گئی۔ تمام ملحقہ یونٹس اور اداروں کو بھی پابندی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے آئین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے سبب پابندی عائد کی ہے، سلمان بٹ اب کسی قسم کی سرگرمی بشمول (ارشد ندیم کی کوچنگ) میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments