Sports

پاکستان کرکٹ ٹیم کا انڈین حملوں کے متاثرین کے لیے میچ فیس عطیہ کرنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کا انڈین حملوں کے متاثرین کے لیے میچ فیس عطیہ کرنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی میچ فیس انڈین حملوں سے متاثر ہونے والوں کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ انڈین حملوں میں ہمارے عام شہری اور بچے متاثر ہوئے تھے۔ جب ان سے انڈین ٹیم کے ٹرافی وصول نہ کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ کر کے انہوں نے ہماری نہیں کرکٹ کی توہین کی۔ دبئی میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں جب ان سے ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہم بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا آغاز کیا مگر اختتام اچھا نہیں کر سکے۔‘ انہوں نے انڈین کھلاڑیوں کی جانب سے ہاتھ نہ ملانے کو بھی گیم کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ٹورنامنٹ میں جو کچھ ہوا وہ بہت مایوس کن تھا۔‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments