بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اپنی ٹیم کو مسلسل شکستوں سے بچانے کا طریقہ سوچ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں حیران کن وائٹ واش اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-3 سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ روزنامہ جاگرن کی تازہ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی حکام، کپتان روہت شرما، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت آگرکر کے درمیان ہونے والی جائزہ میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کی بیویوں کو بین الاقوامی دوروں پر ان کے ہمراہ مکمل طور پر رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق45 دن سے زیادہ چلنے والے ٹورنامنٹ یا سیریز کے لیے اہلیہ کھلاڑی کے ساتھ صرف 14 دن رہ سکتی ہے تاہم مختصر دوروں کے لیے قیام کی حد کو کم کر کے صرف 7 دن کر دیا جائے گا۔ آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں ویرات کوہلی،کے ایل راہول اور ان کی بیویوں کے ساتھ دیکھا گیا، بورڈ کو لگتا ہے کہ پورے دورے کے دوران فیملی کی موجودگی کی وجہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام بھارتی کھلاڑیوں کو ٹیم بس میں سفر کرنا ہوگا، پچھلے کچھ سالوں میں بہت سے کھلاڑی تنہا سفر کرنے کو ترجیح دیتے رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم اتحاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اب تمام کھلاڑی ٹیم بس سے ہی سفر کریں گے، کوئی کھلاڑی کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اسے الگ سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Source: social media
فٹ بال کی تاریخ میں خود سے بہتر کسی کو نہیں دیکھا: کرسٹیانو رونالڈو
روی شاستری کی بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی
فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار کسی پاکستانی کھلاڑی کی شمولیت ہوگی
بنگلادیش پریمئیر لیگ یا مذاق؛ پولیس نے فرنچائز مالک کو گرفتار کرلیا
راشد خان ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان
دہلی نے ریلوے کو اننگز اور 19 رنز سے شکست دی
چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں فہیم کی سلیکشن نے طوفان برپا کردیا، فینز بھرک اُٹھے
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کردی
"بالنگ اوسط 100 کی اور بیٹنگ اوسط 9 کی" کیا سلیکشن ہے
پی سی بی کی مداخلت کے بعد محمد حارث کا مسئلہ حل، بنگلا دیش سے پاکستان واپسی کا ٹکٹ مل گیا
ہندستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈ کپ چیمپئن بن گئی
ہندستان نے آخری میچ میں انگلینڈ کو 150 رن سے شکست دی
ابھیشیک شرما نے شاہد آفریدی کی تیز ترین سنچری کی یاد تازہ کردی