آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شمولیت پر شائقین کے بعد سابق پاکستانی کرکٹرز نے بھی سوال اٹھادیا۔ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سلیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 'آؤٹ آف بلیو' قرار دیا۔ فرنچائز کی پریس کانفرنس میں آل راؤنڈر کی اسکواڈ میں واپسی پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 20 میچز میں اسکی بالنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی، اب آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔ چیمپئینز ٹرافی کیلئے متنخب کردہ اسکواڈ پر انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے حیران کُن ہے کہ دنیا بھر کی ٹیموں نے برصغیر کی پچز کے باعث اسپنرز کی تعداد بڑھائی ہے لیکن پاکستان صرف ابرار احمد کیساتھ جارہا ہے۔ دوسری جانب سابق کرکٹرز تنویر احمد، کامران اکمل اور باسط علی نے بھی آل راؤنڈر فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی واپسی پر سوالیہ نشان اٹھایا جبکہ انکی ایک سفیان مقیم اور بالنگ آل راؤنڈر کیلئے عامر جمال کے ناموں کے حمایت کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اپنا آخری ون ڈے میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 11 ستمبر 2023 میں ایشیاکپ میں کھیلا تھا جہاں پاکستان کو بدترین شرکت کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا آخری میچ 7 اکتوبر 2023 کو کھیلا تھا، جس کے بعد سے وہ ٹیم میں جگہ بنانے سے قاصر رہے ہیں۔
Source: social media
فٹ بال کی تاریخ میں خود سے بہتر کسی کو نہیں دیکھا: کرسٹیانو رونالڈو
روی شاستری کی بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی
فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار کسی پاکستانی کھلاڑی کی شمولیت ہوگی
بنگلادیش پریمئیر لیگ یا مذاق؛ پولیس نے فرنچائز مالک کو گرفتار کرلیا
راشد خان ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان
دہلی نے ریلوے کو اننگز اور 19 رنز سے شکست دی
چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں فہیم کی سلیکشن نے طوفان برپا کردیا، فینز بھرک اُٹھے
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کردی
"بالنگ اوسط 100 کی اور بیٹنگ اوسط 9 کی" کیا سلیکشن ہے
پی سی بی کی مداخلت کے بعد محمد حارث کا مسئلہ حل، بنگلا دیش سے پاکستان واپسی کا ٹکٹ مل گیا
ہندستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈ کپ چیمپئن بن گئی
ہندستان نے آخری میچ میں انگلینڈ کو 150 رن سے شکست دی
ابھیشیک شرما نے شاہد آفریدی کی تیز ترین سنچری کی یاد تازہ کردی