Sports

ہندستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈ کپ چیمپئن بن گئی

ہندستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈ کپ چیمپئن بن گئی

کوالالمپور، 2 فروری : نکی پرساد کی قیادت والی ہندستانی خواتین ٹیم انڈر 19 ٹی -20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی ہے۔ جی تریشا کو ان کی شاندار کارکردگی پر 'پلیئر آف دی میچ' اور 'پلیئر آف دی سیریز' کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جی ترشا (تین وکٹ/44 ناٹ آؤٹ) کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے آج جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ کا خطاب جیت لیا۔ اس سے قبل سال 2023 میں شیفالی ورما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے یہ چیمپئن شپ جیتی تھی۔ جنوبی افریقہ کے 82 رنوں کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری جی کمالینی اور جی ترشا کی ہندوستانی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 36 رنز جوڑے۔ پانچویں اوور کی تیسیر گیندپر کایلا رینیکے نے جی کمالینی (آٹھ) کو آؤٹ کرکے جنوبی افریقہ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئیں سانیکا چلکے نے جی ترشا کے ساتھ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کوجیت دلائی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 48 رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوئی۔ جی تریشا نے 33 گیندوں میں 8 چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ 44 رنز کی اننگ کھیلی۔ جبکہ سانیکا چالکے نے 22 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ سانیکا چالکے نے 12ویں اوور کی دوسری گیند پر ہندوستان کے لیے فاتحانہ چوکا لگایا۔ ہندوستان نے 12.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 84 رنز بنا کر نو وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ جی ترشا نے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 309 رنز بنائے اور سات وکٹیں لیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 11 کے اسکور پر سائمن لارنس (0) کا پہلا اور 20 کے اسکور پر جیما بوتھا (16) کی صورت میں دوسرا اور اس کے بعد دیارا راملاکن (3) کے طورپر تیسرا وکٹ گنوادیا۔ کپتان کایلا رینیکے (7) رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ جنوبی افریقہ کا کوئی بھی بلے باز ہندوستانی باؤلنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر تک ٹک نہ سکا۔ کاربو میسو (10) اور فے کاؤلنگ (15) رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ میکے وان وورسٹ نے ٹیم کے لیے 23 رنوں کی اننگ کھیلی۔ جنوبی افریقہ کے چار بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز تک میچ کو کھینچا لیکن وہ صرف 82 رنز ہی بنا سکی۔ ہندوستان کی جانب سے جی ترشا نے 15 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ پارونیکا سسودیا، آیوشی شکلا اور ویشنوی شرما کو دو دو وکٹ ملے۔ شبنم ایم ڈی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments