Sports

فٹ بال کی تاریخ میں خود سے بہتر کسی کو نہیں دیکھا: کرسٹیانو رونالڈو

فٹ بال کی تاریخ میں خود سے بہتر کسی کو نہیں دیکھا: کرسٹیانو رونالڈو

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب تک کا سب سے مکمل فٹبالر ہوں۔ اسپینش میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 39 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ لوگ لیونل میسی، میراڈونا یا پیلے کو پسند کر سکتے ہیں، میں ان لوگوں کا احترام کرتا ہوں لیکن میں سب سے مکمل ہوں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں فٹبال کی تاریخ کا بہترین کھلاڑی ہوں، میں نے فٹ بال کی تاریخ میں اپنے سے بہتر کسی کو نہیں دیکھا اور میں یہ اپنے دل سے سچ کہہ رہا ہوں۔ انٹرویو کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے اور میسی کے درمیان گزشتہ 15 سال میں کبھی بھی خراب تعلقات نہیں رہے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میرا میسی کے ساتھ کبھی برا تعلق نہیں رہا، ہم نے 15 سال کے دوران ایوارڈز شیئر کیے اور ہمیشہ اچھے طریقے سے کام کیا ہے۔ اسٹار فٹبالر نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں میسی کے لیے انگریزی ترجمہ کرتا تھا اور یہ بہت مضحکہ خیز تھا۔ انہوں نے کہا کہ لیونل میسی نے اپنے کلب اور قومی ٹیم کا دفاع کیا اور میں نے اپنے کلب اور قومی ٹیم کا۔ ایک سوال کے جواب میں کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ فٹبال کے میدان میں اپنے سے بہتر کوئی نہیں دیکھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments