Sports

پی سی بی کی مداخلت کے بعد محمد حارث کا مسئلہ حل، بنگلا دیش سے پاکستان واپسی کا ٹکٹ مل گیا

پی سی بی کی مداخلت کے بعد محمد حارث کا مسئلہ حل، بنگلا دیش سے پاکستان واپسی کا ٹکٹ مل گیا

بنگلادیش میں پھنسے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا مسئلہ حل ہوگیا۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محمد حارث بنگلادیش میں بی پی ایل کھیلنے کیلئے موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم دربار راج شاہی نے تاحال کھلاڑیوں کو گھر واپسی کے ٹکٹ نہیں دیے، کھلاڑیوں کو ٹیم انتظامیہ کی جانب سے معاوضے بھی ادا نہیں کیے گیے۔ ذرائع کے مطابق محمد حارث نے صورتحال سے پی سی بی کو آگاہ کیا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش بورڈ سے بات کرتے ہوئے مسئلہ حل کروا دیا اور قومی کرکٹر کو بی پی ایل انتظامیہ نے کل کی فلائٹ کا ٹکٹ دے دیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے فراہم کردہ ریٹرن ٹکٹ ٹریول ایجنٹ نے عدم ادائیگی پر کینسل کرا دیے، ٹرانسپورٹر کو بھی رقم ادا نہیں کی تھی، کچھ پلیئرز کے کٹ بیگ ٹیم بس کے مالک نے ادائیگی تک روک لیے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments