ممبئی، 2 فروری :) آل راؤنڈر ابھیشیک شرما (135 رن/2 وکٹ) اور محمد شامی (3 وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے اتوار کے روز انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹی-20 میچ میں 150 رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندستان نے پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے جیت لی۔ انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی فل سالٹ اور بین ڈکٹ نے تیز رفتاری سے رنز بنانے کی کوشش کی جبکہ ہندوستان کے 247 رنز کے ریکارڈ کا تعاقب کرتے ہوئے دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 2.1 اوور میں صرف 23 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد شامی نے تیسرے اوور میں بین ڈکٹ (0) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز ہندوستانی بولنگ اٹیک کے سامنے نہ ٹھہر سکا۔ آٹھویں اوور میں شیوم دوبے نے ایک سرے پر قائم فل سالٹ کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو بڑا جھٹکا دیا۔ فل سالٹ نے 23 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ سالٹ کے علاوہ صرف جیکب بیتھل (10 رن) دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 10.3 اوورز میں 97 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان کی جانب سے محمد شامی نے 25 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ابھیشیک شرما نے تین رن کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ ورون چکرورتی نے 25 رن دے کر دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ شیوم دوبے نے 11 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ روی بشنوئی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آج یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما کی ہندوستان کی اوپننگ جوڑی نے زوردار آغاز کیا ہی تھا کہ مارک ووڈ نے سنجو سیمسن (16) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا، جب ہندوستان کا اسکور پہلی وکٹ پر صرف 21 رن تھا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے تلک ورما نے ابھیشیک شرما کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 115 رنز کی شراکت ہوئی۔ اس دوران ابھیشیک شرما نے چھکوں کی بارش کر کے انگلینڈ کے گیند بازوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ برائیڈن کارس نے نویں اوور میں تلک ورما کو آؤٹ کرکے اس جوڑی کو توڑا۔ تلک ورما نے 15 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (24) رنز بنائے۔ اس کے بعد 11ویں اوور کی پہلی گیند پر ابھیشیک شرما نے اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اپنی سنچری 37 گیندوں میں پانچ چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے مکمل کی۔ کپتان سوریہ کمار یادیو پھر ناکام ثابت ہوئے۔ وہ صرف دو رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شیوم دوبے نے 13 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ ہندوستان نے اپنی ساتویں وکٹ 18ویں اوور میں ابھیشیک شرما کی صورت میں کھو دیا۔ ابھیشیک شرما نے 54 گیندوں میں سات چوکوں اور 13 چھکوں کی مدد سے 135 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں عادل رشید نے آؤٹ کیا۔ اکشر پٹیل (15) رن پر آؤٹ ہوئے۔ 20ویں اوور میں محمد شامی اور روی بشنوئی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 247 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جوفرا آرچر، جیمی اوورٹن اور عادل رشید نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Source: uni news
فٹ بال کی تاریخ میں خود سے بہتر کسی کو نہیں دیکھا: کرسٹیانو رونالڈو
روی شاستری کی بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی
فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار کسی پاکستانی کھلاڑی کی شمولیت ہوگی
بنگلادیش پریمئیر لیگ یا مذاق؛ پولیس نے فرنچائز مالک کو گرفتار کرلیا
راشد خان ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان
دہلی نے ریلوے کو اننگز اور 19 رنز سے شکست دی
چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں فہیم کی سلیکشن نے طوفان برپا کردیا، فینز بھرک اُٹھے
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کردی
"بالنگ اوسط 100 کی اور بیٹنگ اوسط 9 کی" کیا سلیکشن ہے
پی سی بی کی مداخلت کے بعد محمد حارث کا مسئلہ حل، بنگلا دیش سے پاکستان واپسی کا ٹکٹ مل گیا
ہندستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈ کپ چیمپئن بن گئی
ہندستان نے آخری میچ میں انگلینڈ کو 150 رن سے شکست دی
ابھیشیک شرما نے شاہد آفریدی کی تیز ترین سنچری کی یاد تازہ کردی