Sports

دہلی نے ریلوے کو اننگز اور 19 رنز سے شکست دی

دہلی نے ریلوے کو اننگز اور 19 رنز سے شکست دی

نئی دہلی، یکم فروری : کپتان آیوش بدونی (99) اور سمیت ماتھر (86) کی شاندار اننگز کے بعد شیوم شرما (پانچ وکٹوں) کی مہلک گیند بازی کے بل بوتے پر دہلی نے تیسرے دن ریلوے کو رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کے میچ میں ایک اننگز اور 19 رنز سے شکست دی۔ آج دہلی نے سات وکٹ پر 334 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ریلوے کے گیند بازوں نے آج دہلی کی اننگز کو 374 تک محدود کر دیا۔ دن کی پہلی وکٹ سدھانت شرما (18) کی صورت میں گری۔ سمیت ماتھر (86) کو ہمانشو سنگوان نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس کے بعد سنگوان نے منی گریوال (0) کو آؤٹ کر کے دہلی کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کو 133 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ ریلوے کی جانب سے ہمانشو سنگوان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ کنال یادو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ راہل شرما، آیان چودھری اور کرن شرما نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں بلے بازی کرنے آئی ریلوے کی شروعات خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں کپتان سورج آہوجا (ایک) کا وکٹ گنوا بیٹھا۔ انہیں سدھانت شرما نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد شیوم شرما نے وویک سنگھ (12) اور محمد سیف (31) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ بھارگو میرائی (ایک) کو نودیپ سینی نے بولڈ کیا۔ اوپیندر یادو (19)، کرن شرما (16)، ہمانشو سنگوان (ایک) اور راہل شرما (تین) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کنال یادو (0) کو آؤٹ کرکے آیوش بدونی نے ریلوے کی اننگز 114 کے اسکور پر سمیٹ دی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی نے یہ میچ اننگز اور 19 رنز سے جیت لیا۔ دہلی کی طرف سے شیوم شرما نے 33 رن پر پانچ وکٹ لئے۔ نودیپ سینی، سدھانت شرما اور منی گریوال نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ ریلوے نے پہلی اننگز میں 241 رنز بنائے تھے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments