National

وزیر اعلیٰ شندے کوپری پچ پاکھڑی سے الیکشن لڑیں گے

وزیر اعلیٰ شندے کوپری پچ پاکھڑی سے الیکشن لڑیں گے

ممبئی23اکتوبر :چیف منسٹر ایکناتھ شندے کی زیرقیادت شیو سینا مہاراشٹر کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے 45 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست کا اعلان کیا، جس میں تمام 41 موجودہ ایم ایل اے اور شندے کی بغاوت میں شامل ہونے والوں کو ٹکٹ دیا گیا۔ ایکناتھ شندے کوپری-پچپاکھڑی اسمبلی حلقہ سے دوبارہ انتخاب لڑیں گے۔ سندیپن بھومرے کو چھوڑ کر، جو اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ سے ایم پی منتخب ہوئے تھے، سینا کے بیشتر وزراء بھی الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی نے سندیپن بھومرے کے بیٹے ولاس بھومرے کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے، جو پیٹھن حلقہ سے شندے سینا کے رکن اسمبلی ہیں۔ جوگیشوری ایسٹ سے پارٹی نے رویندرا وائیکر کی بیوی منیشا رویندر وائیکر کا اعلان کیا ہے ۔ پارٹی نے راجا پور اسمبلی حلقہ سے وزیر ادے سمنت کے بھائی کرن رویندر سمنت کو بھی امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔ دیگر نمایاں امیدواروں میں دریا پور سے سابق ایم پی آنند اڈسول کے بیٹے ابھیجیت اڈسول، راجا پور سے کرن سمنت، جالنا سے ارجن کھوتکر اور سکری سے منجولتائی گاویت شامل ہیں۔ پارٹی نے بائیکلہ سے یامنی جادھو، چاندیولی سے دلیپ لانڈے، جوگیشوری ایسٹ سے منیشا رویندر وائیکر، ماجیواڑا سے پرتاپ سرنائک، داپولی سے یوگیش کدم، رتناگیری سے وزیر ادے سمنت، سلوڑسے وزیر عبدالستار کا بھی اعلان کیا ہے۔ ، پرکاش سروے مگاٹھانے سے، وزیر دیپک کیسرکر ساونت واڑی سے الیکشن لڑیں گے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments