بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے افسوسناک واقعہ شیئر کیا ہے جب چند ماہ قبل ان کی بیٹی سے آن لائن ویڈیو گیم کھیلتے وقت ایک اجنبی نے نازیبا تصاویر بھیجنے کو کہا۔ اکشے کمار نے مہاراشٹر کے وزیرِاعلیٰ سے اپیل کی کہ ساتویں سے دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے ہر ہفتے ایک ’سائبر پیریڈ‘ لازمی رکھا جائے۔ اداکار نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک تکلیف دہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سائبر کرائم کس تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اب یہ روایتی گلی محلّے کے جرائم سے زیادہ خطرناک ہو چکا ہے۔ ممبئی میں ریاستی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ’سائبر آگاہی ماہ 2025ء‘ کی افتتاحی تقریب کے دوران اکشے کمار نے اپنی بیٹی سے جڑا یہ حیران کن واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ چند ماہ پہلے میری بیٹی ایک آن لائن ویڈیو گیم کھیل رہی تھی جب ایک اجنبی نے اسے پیغام بھیجا اور اس سے معلوم کیا کہ آپ میل ہیں یا فی میل؟ جس پر بیٹی نے جواب دیا ’فی میل‘ تو فوراً اس اجنبی نے نازیبا تصاویر مانگ لیں، جس کے بعد میری بیٹی نے فوراً گیم بند کر دیا اور اپنی والدہ کو اطلاع دی، یہ واقعہ میرے لیے ایک کڑا سبق ثابت ہوا ہے۔ اکشے کمار نے زور دیا کہ یہ سب سائبر کرائم کی شروعات ہیں اور بچوں کو لازمی طور پر یہ سکھایا جانا چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو آن لائن خطرات اور درندہ صفت افراد سے کیسے بچا سکتے ہیں، اسکولوں میں ’سائبر پیریڈ‘ بچوں کو ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رہنے کا علم فراہم کرے گا۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان