Sports

ویسٹ انڈیز کے قومی کرکٹر پر 11 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور ہراسیت کے الزامات

ویسٹ انڈیز کے قومی کرکٹر پر 11 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور ہراسیت کے الزامات

ویسٹ انڈیز کی قومی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن پر جنسی زیادتی اور ہراسیت جیسے سنگین الزامات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ کیریبین کے معروف ٹیلی ویژن چینل سپورٹس میکس کی رپورٹ کے مطابق الزامات کا سامنا کرنے والے اس کرکٹر کا تعلق گیانا سے ہے اور وہ ملک کی قومی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب تک کم سے کم گیارہ ایسی خواتین سامنے آئی ہیں جنہوں نے اس کرکٹر کے خلاف الزامات عائد کیے ہیں، تاہم ان میں ایک کم عمر لڑکی بھی شامل ہے۔ مقامی اخبار ’کائیٹر سپورٹس‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ہم نے 11 سے کم خواتین کے بارے میں نہیں سنا، جنہیں کرکٹر کی جانب سے جنسی زیادتی، ریپ یا ناپسندیدہ جسمانی تعلقات کا سامنا کرنا پڑا۔‘ دوسری جانب اب تک کرکٹر کے خلاف کوئی قانونی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ سپورٹس میکس نے اس معاملے پر کرکٹ ویسٹ انڈیز سے رابطہ کیا اور دریافت کرنے کی کوشش کی کہ کیا یہ معاملہ بورڈ کے علم میں ہے یا پھر ان الزامات کی کسی سطح پر کوئی تحقیقات جاری ہیں؟ یا پھر اس معاملے کو کیا دبانے کی کوشش کی جارہی ہے؟ ان سوالات کے جواب میں کرکٹ ویسٹ انڈیز کے حکام نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں ان حالات کا علم نہیں، لہٰذا ہم اس وقت اس معاملے پر کسی بھی طرح کا تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔‘ معروف وکیل نائجل ہیوز نے بتایا ہے کہ دو سال قبل ایک متاثرہ خاتون نے ان سے رابطہ کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’مذکورہ کرکٹر ویسٹ انڈیز کی اُس ٹیم کا حصہ تھا جس نے جنوری 2024 میں آسٹریلیا کو گابا میں شکست دی تھی۔‘ ہیوز نے مزید انکشاف کیا کہ ’جیسے ہی وہ کھلاڑی آسٹریلیا سے واپس گیانا آیا، اس کے خلاف الزامات پر بات کرنا بند کر دی گئی اور اسے ایک ہیرو کی واپسی کا درجہ دیا گیا، تاہم حالیہ دنوں میں اس معاملے پر دوبارہ توجہ دی جا رہی ہے اور کچھ متاثرہ خواتین دوبارہ قانونی اقدامات پر غور کر رہی ہیں۔‘ کرکٹ کے حلقوں میں اس خبر کے بعد شدید ہلچل مچی ہوئی ہے اور شائقین انصاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments