لیڈز 22 جون :) ہندستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اتوار کو دوسری اننگز میں بارش کی وجہ سے کھیل روکے جانے پر دو وکٹوں پر 90 رنز بنا لیے ہیں۔ دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے کے ایل راہل (47 ناٹ آوٹ) اور شبھمن گل (6 ناٹ آوٹ) کریز پر موجود ہیں۔ دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے ہندستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے چوتھے اوور میں ہی اوپنر یشسوی جیسوال (4) کا وکٹ گنوا دیا۔ وہ برائیڈن کارس کی گیند پر وکٹ کیپر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے سائی سدرشن نے کے ایل راہل کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 66 رنز جوڑے ۔ سائی سدرشن (30) دوسرے وکٹ کے طور پر آوٹ ہوئے ۔ انہیں بین اسٹوکس نے آوٹ کیا۔ہندستان نے بوندا باندی کی وجہ سے کھیل روکے جانے پر اسٹمپ کے وقت دو وکٹ پر 90 رنز بنا لیے تھے ۔ کے ایل راہل (ناٹ آوٹ 47) اور کپتان شبھمن گل (6) رنز بنانے کے بعد کھیل رہے تھے ۔ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس اور بین اسٹوکس نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔ اس سے قبل جسپریت بمراہ (پانچ وکٹ)، پرسدھ کرشنا (تین وکٹ) اور محمد سراج (دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اتوار کو انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 465 کے اسکور پر روک کر چھ رنز کی معمولی برتری حاصل کر لی۔ انگلینڈ نے کل کے اسکور تین وکٹوں پر 209 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ انگلینڈ کا پہلا وکٹ صبح کے سیشن میں اولی پوپ کی صورت میں گرا۔ وہ پرسدھ کرشنا کے ہاتھوں وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ اولی پوپ نے 137 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے (106) رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان بین اسٹوکس نے ہیری بروک کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ محمد سراج نے ہیری بروک (20) کو پنت کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروا کر انگلینڈ کو پانچواں دھچکا دیا۔ اگرچہ ہندوستانی گیند بازوں نے پہلے سیشن میں دو وکٹ حاصل کئے لیکن انگلینڈ کے بلے بازوں نے میچ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ تاہم انگلینڈ کی ٹیم اب بھی پہلی اننگز میں ہندوستان کے اسکور سے 144 رنز پیچھے ہے اور اس کے ابھی پانچ وکٹ باقی ہیں۔ لنچ کے بعد پرسدھ کرشنا نے جیمی اسمتھ (40) کو آوٹ کر کے انگلینڈ کو چھٹا دھچکا دیا۔ انگلینڈ کا ساتواں وکٹ ہیری بروک کی صورت میں گرا۔ ہیری بروک کو (99) کے اسکور پر پرسدھ کرشنا نے آوٹ کیا۔ برائیڈن کارس (22) کو سراج نے بولڈ کیا، کرس ووکس (18) اور جوش ٹنگ (11) کو بمراہ نے بولڈ کیا، جس سے انگلینڈ کی پہلی اننگز 100.4 اوورز میں 465 کے اسکور پر ختم ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو چھ رنز کی معمولی برتری حاصل ہوگئی۔ ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے پانچ وکٹ حاصل کئے ۔ پرسدھ کرشنا نے تین وکٹ لئے ۔ محمد سراج نے دو بلے بازوں کو آوٹ کیا۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے پہلی اننگز میں یشسوی جیسوال، کپتان شبھمن گل اور رشبھ پنت کی سنچریوں کی بدولت 471 رنز بنائے تھے ۔
Source: uni news
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا
جنوبی افریقہ کے کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
گلین میکسویل کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
خوشی ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، کپتان سلمان
ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ اور آئر لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان
یوپی: کرکٹ میچ کے دوران گیند بچے کے سینے میں لگ گئی، اہل خانہ نے اس کی موت کے بعد ہنگامہ برپا کر دیا۔
پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا
بنگلور واور پنجاب کی ٹیمیں اپنا پہلا آئی پی ایل خطاب جیتنے کے لیے منگل کو میدان میں اتریں گی